ملیریا انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری ہے ، رپورٹ

جمعرات 4 اگست 2016 14:06

سڈنی ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اگست۔2016ء)اگر آپ ایبولا، زیکا، برڈ فلو یا ایڈز کو انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری سمجھتے ہیں تو اپنی غلط فہمی دور کرلیں کیونکہ آسٹریلوی سائنسدانوں نے ”ملیریا“ کو انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری قرار دیا ہے۔آسٹریلوی جریدے ”بزنس انسائیڈر“ نے انکشاف کیا ہے کہ ”ملیریا“ انسانی تاریخ کی سب سے ہلاکت خیز بیماری ہے جو عام لوگوں کے علاوہ کئی مشہور ہستیوں تک کو ہلاک کرچکی ہے۔

بعض ماہرین کا یہ بھی کہنا ہیکہ اس کرہ ارض پر اب تک جتنے انسان بھی پیدا ہوئے ہیں ان میں سے کم و بیش 50 فیصد ملیریا کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انسان اور ملیریا طفیلیے ”پلازموڈیم“ میں مڈبھیڑ کی تاریخ کم و بیش 2 کروڑ سال پرانی ہے جس کے دوران یہ مرض متعدد بار وبائی شکل اختیار کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں معمول کے حالات میں بھی ملیریا کی تباہ کاریاں کچھ نہیں رہیں۔

مثلاً 1900 سے 1950 کے دوران صرف ملیریا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 10 کروڑ رہی، جو ”اسپینش فلو“ کی عالمی وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد سے بھی دْگنی ہے۔انسانی تاریخ کے دوران ملیریا نے بڑے بڑوں تک کو نہیں بخشا۔ مثلاً چنگیز خان اور اٹیلا ہْن کے لشکروں میں ملیریا کی وبا نے بھیانک تباہی مچائی اور انہیں عرصے تک پیش قدمی سے روکے رکھا۔ جارج واشنگٹن، تھیوڈور روزویلٹ، ابراہام لنکن اور جان ایف کینیڈی جیسے مشہور امریکی صدور بھی ملیریا کے باعث بیمار پڑے۔ ملیریا کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی مشہور تاریخی شخصیات میں 6 عدد پوپ، سکندرِ اعظم اور فرعون توتنخ ا?مون تک کے نام شامل ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی