پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں انسدادڈینگی پر خصوصی لیکچر کا اہتمام

بدھ 10 اگست 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے دفاتر اور پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے محفوظ ماحول کو پروان چڑھانے کے لیے مربوط اقدامات کیے ہیں ،اس حوالے سے طالب علموں کو یہ ترغیب بھی دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے فعال کر دار ادا کریں تا کہ صحت مند ماحول پروان چڑھے۔

یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر (مانیٹرنگ) رانا عبدالقیوم کی جانب سے صدر دفتر میں افسران و ملازمین کے لیے انسداد ڈینگی کے بارے میں خصوصی لیکچر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔طارق محمود نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں میں ڈینگی سے پاک ماحول کے قیام کے لیے متواترسرگرم ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اساتذہ اور طالب علم کمیونٹی کا کردار اہمیت رکھتا ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کا سماجی کردار ابھارا جائے تا کہ ان کے فلاحی کردار سے پورے سماج کو فائدہ پہنچے۔ ایم ڈی پیف نے ہدایت کی کہ سالانہ بنیادوں پرمنعقد ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے مواد شامل کیا جائے تاکہ طالب علموں کی آگاہی میں مزید اضافہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ جہالت و ناخواندگی ڈینگی سے زیادہ مضر رساں ہے ،اس حوالے سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے نجی سکولوں سے الحاق کر کے صوبے بھرکے20لاکھ سے زائد انتہائی مستحق بچوں کو گھروں کے نزدیک میٹرک تک مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر دی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم مستحق بچوں کی تعلیم تک یکساں رسائی ممکن بناکر جہالت کو شکست فاش دیں گے۔قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹررانا عبدالقیوم نے شرکاء کو ڈینگی مرض اورا س سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ لوگ اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر ڈینگی سے کس طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی