جسم میں پیلٹ موجود رہنے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ‘ڈاکٹرزایسو ایشن کشمیر

جمعرات 11 اگست 2016 13:03

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ جسم میں پلیٹ موجودرہنے سے دل کا دورہ پڑنے اور فالج ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارلحسن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پلیٹ کسی بھی وقت جلد کو پار کرکے نسوں کے ذریعے جسم کے کسی بھی حصے تک پہنچ کر دل کا دورہ اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پلیٹ لگتے ساتھ ہی جلد پار کرکے نسوں میں داخل ہو سکتے ہیں ۔بیان میں سینکڑوں زخمی نوجوانوں کے جسم میں پلیٹ موجود ہونے پر بھی شدید تشویش ظاہر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی ایسی کیس رپوٹوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پلیٹ جسم کے ایک حصے میں گھس کر نسوں کے ذریعے دوسرے حصوں میں پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹر حسن نثارنے کہا کہ تارسو میں پلیٹ لگنے سے زخمی ہونے والے ایک درمیانی عمر کے شخص کی جلد سے گھس کر پلیٹ دل تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ اسے دل کا دورہ پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک 28سالہ زخمی نوجوان کے پشت پر پلیٹ لگا تھا جو سال کے بعد دل تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی کیسوں میں پلیٹ لگنے کے بعد دماغ تک پہنچنے کے کیس بھی سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے زخمی شخص کی موت واقعہ ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور 9سالہ بچے کے پیٹ میں پلیٹ لگا تھا جس کی وجہ سے اسکی موت واقعہ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جسم میں پلیٹ کی موجودگی کی وجہ سے خون میں لیڈ دھات کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔

واضح رہے کہ 8جولائی کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں مجاہد کمانڈر برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد رواں انتفادہ کے دوران بھارتی فورسز نے پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 70سے زائد کشمیریوں کو شہید اور 5ہزار سے زائد کو زخمی کر دیا ہے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مہلک پیلٹ گن سے زخمی ہو ئے ہیں اور بیشتر عمر بھر کیلئے بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو