ہنگو میں مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے جرگہ کا مقامی طالبان سے رابطہ، جرگے کے سامنے اپنے مطالبات رکھ دیئے ہیں، ترجمان تحریک طالبان ،دوآبہ میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے چار افراد گرفتار،مقامی طالبان نے دو روز پہلے یرغمال بنائے جانے والے انسداد پولیو مہم کے 4اہلکاروں کو رہا کردیا،،صدہ کرم ایجنسی سے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے 2ملازمین اغوا

ہفتہ 12 جولائی 2008 15:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی۔2008ء) ہنگو میں مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے جرگے نے مقامی طالبان سے رابطہ کیا ہے ۔جس میں مغویوں کے حوالے سے ڈیڈ لائن میں تو سیع کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے بتایا ہے کہ اہلکاروں کی رہائی کے لئے جرگے کے سامنے مطالبات رکھ دیئے گئے ہیں۔ ا س سے پہلے تحریک طالبان کے ترجمان مولوی عمر نے دھمکی دی تھی کہ گرفتار طالبان کی عدم رہائی کی صورت میں مغویوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

چھ رکنی جرگے کے سربراہ ایم پی اے سید جانان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ جرگے نے طالبان سے مذاکرات میں مغویوں کے معاملے پر صبر وتحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جس کے بعد ڈی سو او ہنگو کے دفتر میں اجلاس ہوگا جس میں انتظامیہ کو طالبان کی جانب سے پیش کردہ مطالبات سے آگاہ کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہنگو کے علاقے زرگری میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

اس واقعے میں ایک بچہ جاں بحق، ایک زخمی ہوا جبکہ نائب یو سی ناظم ڈلن عبدالعزیز ٹھل کے علاقے سے اغواء کرلئے گئے ۔ دو آبہ میں صبح دس بجے سے شام چاربجے تک کرفیو میں دی جانے والی نرمی واپس لے لی گئی ۔ ادھرمقامی طالبان نے دو روز پہلے یرغمال بنائے جانے والے انسداد پولیو مہم کے چار اہلکاروں کو رہا کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے مقامی این جی اوز کے اہلکاروں کو مہمند ایجنسی اور پشاور کے درمیان شب قدر کے علاقے سے یرغمال بنا یا گیا تھا جہاں ان سے پو چھ گچھ کی گئی جس کے بعد مقامی طالبان نے انہیں آج چھوڑ دیا۔ بازیاب ہونے والے عطا اللہ، برکت، نیاز اللہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔ ادھر صدہ کرم ایجنسی سے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے دو ملازمین کو اغوا کرلیا گیا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی