شام کے وقت میں بیماریوں سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے‘جدید تحقیق

منگل 16 اگست 2016 15:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) ماہرین کی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دن کے ایک مخصوص حصے میں اگر کسی وائرس کا حملہ ہوجائے تو وہ ہمیں دن کے دیگر اوقات کے مقابلے میں زیادہ نقصان پہنچاسکتا ہے کیونکہ دن کے اس حصے میں ہمارے یومیہ تال میل (سرکاڈیئن ردھم)بشمول جسمانی گھڑی (باڈی کلاک)نے باقی تمام جسمانی نظاموں کو انتہائی سست کیا ہوتا ہے۔

آن لائن جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی تازہ اشاعت میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اگرچہ یہ مطالعہ چوہوں پر کیا گیا ہے لیکن انسانوں پر بھی اسی طرح کے اثرات متوقع ہیں کیونکہ یومیہ تال میل اور باڈی کلاک کے معاملے میں چوہوں اور انسانوں میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں مطالعے کی غرض سے جنگلی چوہوں کا انتخاب کیا گیا جو پوری رات جاگ کر شکار کرتے ہیں اور علی الصبح سو جاتے ہیں۔ یعنی ان کا یومیہ تال میل اور جسمانی گھڑی، انسان کے بالکل الٹ ہوتے ہیں۔ ان چوہوں کو چوبیس گھنٹوں کے دوران، دن کے مختلف حصوں میں، ہرپیز نامی وائرس سے متاثر کیا گیا اور ان پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ محتاط مطالعے سے معلوم ہوا کہ وہ چوہے جنہیں صبح سویرے (یعنی ان کے سوتے وقت) ہرپیز وائرس سے متاثر کیا گیا تھا، ان پر دن کے دیگر اوقات میں اسی وائرس سے متاثر کئے گئے دوسرے چوہوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ اثرات ظاہر ہوئے۔

دوسرے الفاظ میں ہم یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ جب ان چوہوں کا جسمانی نظام (سرکاڈیئن ردم اور باڈی کلاک سمیت) آرام طلبی کی طرف مائل تھا تو ان پر اسی وائرس کے حملے نے کئی گنا زیادہ اثرات مرتب کئے۔کیمبرج یونیورسٹی کے سینئر ریسرچر پروفیسر اکھیلیش ریڈی کے مطابق اس دریافت سے وضاحت ہوتی ہے کہ وہ لوگ جن کیکام کے اوقات کار کو بار بار تبدیل کیا جاتا ہے، وہ پورا سال ایک ہی شفٹ میں کام کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ بیماریوں کا کیوں شکار ہوتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی