ہفتے میں چند گھنٹوں کی ورزش دل کی جسامت بڑھادیتی ہے‘ماہرین

جمعہ 19 اگست 2016 13:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اگست ۔2016ء) نہ صرف اولمپک ایتھلیٹ اور کھلاڑیوں کے دل بڑے ہوتے ہیں بلکہ اگر 3سے 4گھنٹے فی ہفتہ ورزش کی جائے تو اس سے بھی دل بڑا ہوتا ہے لیکن اسے دل بڑھنے کی عام بیماری نہ سمجھا جائے کیونکہ اس کا معنی دل کا توانا ہونا ہے۔دوڑنے والے کھلاڑیوں کی دل کی باریک رگیں تک کھلی ہوئی ہوتی ہیں اور ان کا دل معمول سے کچھ بڑا ہوتا ہے۔

لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ کھلاڑی اور ایتھلیٹ کے علاوہ عام افراد بھی اگر ہفتے میں 3 سے 5 گھنٹے ورزش کریں تو ان کا دل کی افزائش میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔اس بات کی تصدیق کے لیے امپیریل کالج لندن کے سائنسداں وں ایک ہزار سے زائد ایسے افراد کا اسکین کیا جن کا دل صحت مند تھا۔ سروے کے بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے جتنا زیادہ وقت ورزش کو دیا ان کا دل اسی لحاظ سے بڑھا۔

(جاری ہے)

ان میں سے جنہوں نے ہفتے میں 5 گھنٹے تک ورزش کی ان کا دل قدرے بڑا تھا۔ اس سروے میں شامل ہزار سے زائد افراد میں سے 50 فیصد کا دل بڑا تھا جنہوں نے ہفتے میں 5 گھنٹے ورزش کی تھی۔ان میں سے جن افراد نے 3 گھنٹے فی ہفتہ جاگنگ اور دوسری ورزشیں کی تھیں ان کے دل میں بایاں وینٹریکل 2.4 گنا بڑا تھا جب کہ ہفتے میں 5 گھنٹے تک ورزش کرنے والوں میں یہ شرح 4.4 گنا نوٹ کی گئی۔ اس کے علاوہ ورزش کا اثر دائیں وینٹریکل پر بھی دیکھا گیا۔ماہرین کے مطابق ورزش کرنے والوں کے دل اور ساخت میں تبدیلی کو بسا اوقات دل بڑھنے کی ایک عام بیماری سے تعبیر کیا جاتا ہے جس کا ازالہ اس مطالعے نے کیا ہے کیونکہ ان کا دل ورزش کی وجہ سے بڑا ہے نہ کی کسی مرض کی وجہ سے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی