جیکب آبادمیں ایڈز نے ایک نوجوان کی جان لے لی ،بیوی او ر بیٹی میں بھی ایڈزکی تصدیق

بدھ 24 اگست 2016 17:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) جیکب آبادمیں ایڈز نے ایک نوجوان کی جان لے لی ،بیوی او ر بیٹی میں بھی ایڈزکی تصدیق گھر میں کہرام ضلع میں 60سے زائد افراد کو خطر ناک مرض میں مبتلا ہونے کاانکشاف تفصیلات کے مطابق جیکب آبادضلع میں ایچ آئی وی ایڈز کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرگیاہے جیکب آبادکے قصبہ احمد میاں سومرو کا رہائشی نوجوان 30سالہ محنت کش نورالدین سومرو ولد اللہ وسایو سومرو کراچی کی لیاقت نیشنل اسپتال میں ایڈزکے موذی مرض میں مبتلا ہوکر زندگی کی بازی ہارگیاہے جس کی میت گزشتہ روز آبائی گاؤں میں لائی گئی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا نورالدین کی تدفین آبائی قبرستان میں کی گئی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایڈ زکے مرض میں مبتلا ہوکر فوت ہونے والے محنت کش کے بھائی قائم الدین سومرونے بتایاکہ کچھ وقت قبل ڈاکٹر کی جانب سے بھائی کے ایڈزکے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی اس دوران وہ معمولی بیمار بھی ہواتھا جس پر اس کے خون کے نمونے کراچی کی نجی لیبارٹری میں بھیجے گئے جہاں سے بھی بھائی کو ایڈ ز کی تصدیق کی گئی علاج کے لیے کراچی لے گئے جہاں وہ زندگی کی جنگ ہارگیا محنت کش کے بھائی نے مزید بتایاکہ مرحوم کی بیوی اور5سالہ بیٹی ہیر کو بھی ایڈزکی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعدسے ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی ہے قائم الدین نے حکومت سند ھ سے اپیل کی کہ ایڈزمیں مبتلا بھابھی اوربھتیجی کا علاج کراکر ان کی زندگیاں بچائی جائیں دوسری جانب ایڈزپر کام کرنے والے فلاحی ادارے پاکستان سوسائٹی کے زرائع کے مطابق جیکب آباد ضلع میں 60سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈزمیں مبتلا ہیں یہ رجسٹرڈ تعداد ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی