بند کریں
صحت صحت کی خبریںناشتے میں جو کا دلیہ کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے، ذیابیطس اورچھاتی کے سرطان کے خطرات کم ہوجاتے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/09/2016 - 12:47:19 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 16:50:17 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 15:34:22 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 13:59:21 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 12:46:55 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 12:26:23 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 12:01:02 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 11:59:37 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 10:58:10 وقت اشاعت: 02/09/2016 - 16:30:22 وقت اشاعت: 02/09/2016 - 13:25:21

ناشتے میں جو کا دلیہ کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے، ذیابیطس اورچھاتی کے سرطان کے خطرات کم ہوجاتے ہیں،امریکی ماہرین

اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر۔2016ء)امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں جو کا دلیہ کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے، ذیابیطس اورچھاتی کے سرطان کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دن بھر کا سب سے اہم کھانا ناشتہ ہوتا ہے اوراگر یہ غذائیت سے بھرپور ہوتو جسم مضبوط ہوتا ہے اور آپ کئی طرح کی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ ناشتے میں جو کا دلیہ کا استعمال کریں تو کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ۔ جو کے دلیہ میں موجود فائبر،انٹی آکسیڈینٹس ، سیلینیم، فائٹک ایسڈفینولیک ایسڈ،بائیوٹین،سپلی مینٹ بی ون، کاپر، میگنیشیم اور فاسفورس سے جسم کو متوازن غذا ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ صبح کے ناشتہ میں جوکے دلیہ کو معمول بنا لیں تو وزن کنٹرول میں رہے گا اور جسم پر چربی بھی نہیں چڑھے گی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جوکادلیہ کھانے سے کولیسٹرول کے مسئلے سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ،دل مضبوط ہوتا ہے اور دل کے دورے پڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں،خون میں شوگر کا لیول ٹھیک رہتا ہے جس سے ذیابیطس اورچھاتی کے سرطان کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
03/09/2016 - 12:26:23 :وقت اشاعت