پولیو کیخلاف مہم اٹھائیس سے تیس جولائی 2008تک جاری رہے گی،834ٹیمیں شکیل دیدی گئیں

ہفتہ 26 جولائی 2008 16:28

کوئٹہ( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26 جولائی2008 ) سٹی نائب ناظم منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان عالمی ادارہ صحت یونیسیف اور وٹری کلب کے باہمی تعاون سے پولیو کیخلاف مہم اٹھائیس سے تیس جولائی 2008تک جاری رہے گی اس مہم کے دوران ضلع کوئٹہ کیلئے 834ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں 1668کارکنان صحت و رضا کار شامل ہونگے اس مہم کے دوران 4.16.

(جاری ہے)

254بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران پیدائش سے لیکر پانچ سال کے بچو کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے درج بالا ٹیموں کے علاوہ 113مزید خصوصی مراکز پچاس گزر گاہوں جیسے ایئرپورٹ‘ بس اڈہ‘ ریلوے اسٹیشن اور سرحدی گزر گاہوں پر کارکن متعین کئے گئے ہیں مزکورہ مہم میں ضلع انتظامیہ ناظمین ور کونسلران کا کردار انتہائی اہم ہے اس طرح عوامی سطح کی تنظیمیں این جی اوز علماء کرام اور قبائلی عمائدن بھی ہماری کمیٹیوں میں شانہ بشانہ حصہ لیں تاکہ تمام بچوں تک رسائی ممکن ہو سکے ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ان میں قوت مدافعت پیدا ہو سکے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے کوئٹہ میں پولیو فری رہا ہے اکتیس جولائی 06سے اب تک کوئی بھی کیس نہیں ہوا اکتیس جولائی کو دو سال پورے ہو جائیں گے جس کی بنیادی وجہ بہترین کوریج رہی ہے جس سے بچوں مین قوت مدافت پائی جا تی ہے ضلع کوئٹہ میں دو سال سے پولیو فری کی کامیابی میں میڈیا ضلعی ناظمین علماء کرام این جی اوز ضلع کوئٹہ کے تمام زونل سپر وائزر ایریا انچارج اور پولیو کی ٹیموں ی انتھک محنت اور کاوشون کا نتیجہ ہے اور یہ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کوئٹہ کے تمام والدین سے اپیل کرتا ہے کہ آنے والی مہم میں پانچ سال کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ اس کا خاتمہ یقینی ہو سکے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پشین قلعہ عبداللہ میں دو کیس رونما ہوئے جو ان بچوں یں تھے جنہوں نے پولیو کے قطرے نہیں پیئے وہ انکاری تھے محکمہ صحت بلوچستان تمام والدین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے می ہماری کدد کریں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ پولیو کے قطرے بار بار پلانے سے کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ بچوں کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اس مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں انہوں نے کہا کہ اگر کسی علاقے یا یونین کونسل میں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے رہ جائیں تو قیری ٹکہ جات کے مراکز لے جا کر قطرے پلاء جائیں یا پھر 081-9201146پر آگاہ کریں تاکہ بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی