بند کریں
صحت صحت کی خبریںکوئٹہ،کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/09/2016 - 15:22:19 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 15:12:08 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 15:10:09 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 15:10:09 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 14:22:11 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 13:40:39 وقت اشاعت: 05/09/2016 - 12:47:19 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 16:50:17 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 15:34:22 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 13:59:21 وقت اشاعت: 03/09/2016 - 12:46:55

کوئٹہ،کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد10ہوگئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 ستمبر۔2016ء)کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کے شبے میں ایک اور مر یض منتقل کیا گیا ، رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 95 ہو گئی جبکہ 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 40 سالہ محب اللہ کوئٹہ کے علاقے کلی غوث آباد کا رہا ئشی ہے ، محب اللہ کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ مریض کی حالت تشویشناک ہے جبکہ رواں سال کانگو کے شبہ میں لائے گئے مر یضوں کی تعداد 95 ہو گئی۔ گزشتہ روز فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے ۔
05/09/2016 - 13:40:39 :وقت اشاعت