پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اگست 2017ء میں مکمل ہو جائے گا

پیر 12 ستمبر 2016 13:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر طبی سہولتوں کی فراہمی اور میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہو گا۔ انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کا پہلا مرحلہ اگست 2017ء میں مکمل ہو جائے گا جو 200بستروں پر مشتمل ہو گا۔

اس سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ میں جگر اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج معالجے اورٹرانسپلانٹ کی بہترین سہولتیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور صحت‘ تعلیم‘ انرجی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے کے لئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے انسٹی ٹیوٹ کی ڈیزائننگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے لئے سنگاپور کے ڈیزائنرز کی خدمات لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کے لئے شمالی امریکہ اور برطانیہ کے طبی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیا جا رہاہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی