وٹامن ڈی کا استعمال دمے کے خطرات کو کم کرتا ہے‘تحقیق

پیر 12 ستمبر 2016 14:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں کھانے یا وٹامن ڈی کی گولیاں باقاعدگی سے استعمال کرنے پر دمے کے خطرات کم رہ جاتے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے دوران گزشتہ چند برسوں میں دمے کے مریض بچوں اور بڑوں پر کیے گئے مطالعات کو مریضوں کی غذائی عادات کے حوالے سے جانچا گیا۔

تحقیق کے بعد یہ بات کم و بیش یقینی ہوگئی کہ وہ بالغ افراد جنہوں نے اپنی روزمرہ غذا میں وٹامن ڈی والی غذاں کو شامل رکھا، انہیں دمے کے خطرناک دوروں سے بھی کم واسطہ پڑا۔ بچوں میں بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال دیکھنے کو ملی لیکن اس مطالعے میں شریک ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں بچوں میں دمے کے دوروں اور وٹامن ڈی میں تعلق کو ثابت کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سال کے دوران وٹامن ڈی پر ہونے والی تحقیق سے بار بار یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دمے کے مریضوں کے لیے وٹامن ڈی کا استعمال بہت مفید رہتا ہے (چاہے وہ رس دار پھلوں کی شکل میں ہو یا گولیوں کی صورت میں)۔ برطانوی وزارتِ صحت نے چند ماہ پہلے یہ اعلان کیا تھا کہ عام لوگوں کو بھی اپنی روزمرہ غذا میں کم از کم 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی شامل رکھنا چاہیے۔

حالیہ مطالعے میں وٹامن ڈی کی افادیت مزید اجاگر کی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ وہ مریض جنہیں دمے کے شدید دورے پڑا کرتے تھے جن کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑجاتا تھا اور جنہوں نے 6 ماہ سے ایک سال تک روزانہ 25 سے 50 ملی گرام تک وٹامن ڈی استعمال کیا، تو اِن مریضوں میں شدید دوروں کی شرح آدھی رہ گئی۔ہمارے جسم میں وٹامن ڈی قدرتی طور پر اس وقت بنتا ہے جب سورج کی روشنی ہماری جلد پر پڑتی ہے۔

لیکن سردیوں میں دھوپ کی شدت کم ہونے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی بننے کی شرح کم ہوجاتی ہے لیکن یہ کمی رس دار پھلوں اور گاجروں کے استعمال سے دور کی جاسکتی ہے۔ عمومی صحت میں وٹامن ڈی کے ان گنت فوائد ہیں اور جیسے جیسے سائنسی تحقیق آگے بڑھتی جارہی ہے ویسے ویسے وٹامن ڈی کی مزید خوبیاں سامنے آتی جارہی ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی