چیچہ وطنی، 16 مزیدافراد گیسٹرو ٹائٹس کی بیماری کا شکار ہوگئے

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین01 اگست2008 ) 16 مزیدافراد گیسٹرو ٹائٹس کی بیماری کا شکار ہوگئے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی کے ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز میں گیسٹر و ٹائٹس میں مبتلا 16مریضوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 14کو علاج معالجہ کے بعد فارغ کردیا گیا جبکہ دو مریضوں سجاد ساکن سبزی منڈی اور سدرہ خاتون سکنہ99/12.Lکا علاج جاری ہے،یہ امر قابل ذکر ہے کہ گیسٹروٹائٹس کا مرض بڑوں کیساتھ ساتھ بچوں میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے

(جاری ہے)

Your Thoughts and Comments