ڈینگی کنٹرول کے لیے راولپنڈی پر خصوصی توجہ دی جائے ‘کیپٹن (ر) زاہد سعید

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء ) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ہدایت کی ہے کہ تما م سرکاری محکمے اور ادارے انتہائی محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ ڈینگی کنٹرول کے اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے مجوزہ ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں اور تمام محکمے و ادارے گزشتہ کئی سال سے ڈینگی کنٹرول کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں لہذا کسی قسم کی کو تاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں یہ بات مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس سے سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کشن نجم احمد شاہ ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی پرو فیسر فیصل مسعود سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں ، سینئر افسران ، ڈی جی ہیلتھ ، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول کے لیے راولپنڈی پر خصوصی توجہ دی جائے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حکام کے ساتھ مل کر تیزی سے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ضلعی حکومتوں کو مزید وسائل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی بارے سپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کیا جائے ۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈینگی سر ویلنس کی سر گرمیوں میں مزید اضافہ کے ساتھ کوالٹی آف ورک پر بھی توجہ دی جائے ۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر فیاض بٹ نے صوبے میں ڈینگی کی صورت حال اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سر ویلنس کے بارے رپورٹ اجلا س میں پیش کی ۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی میں گزشتہ سال کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی محنت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے لو کل کیبل نیٹ ورک کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے ڈینگی مریضوں کے علاج میں DEAGکی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کے لیے نجی ہسپتالوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے ہدایت کی کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی جانب سے کیس مینجمنٹ کی تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا ڈیٹا بنک مرتب کیا جائے ۔ اجلا س میں لا ہور ،شیخوپورہ ، قصور ، ننکانہ صاحب ، اٹک ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، اور ملتان کے ڈی سی اوز اور کمشنرز گوجرانوالہ نے اپنے اپنے اضلاع میں انسداد ڈینگی کی سر گرمیوں بارے بریفنگ دی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی