بند کریں
صحت صحت کی خبریںکوئٹہ ،فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ خاتون کو داخل کرا دیا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 17/09/2016 - 14:41:09 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 14:09:59 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:51:18 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:41:47 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:29:50 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 16:46:46 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 16:44:34 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 13:23:09 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 11:44:29 وقت اشاعت: 15/09/2016 - 15:32:40

کوئٹہ ،فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ خاتون کو داخل کرا دیا گیا

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر۔2016ء ) کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال میں کانگو کے شبہ ہے میں متاثرہ خاتون کو داخل کرا دیا گیا جبکہ پہلے سے زیر علاج ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عباس نوتکانی نے جیو نیوز کو بتایاکہ کو ئٹہ میں قائم وارڈ میں عید کے 3دنوں میں کسی بھی مریض کو نہیں لایا گیا لیکن سنجاوی سے تعلق رکھنے والا ایک کانگو کا مریض اورنگز یب جو زیر علاج تھا جانبر نہیں ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

انہوں نے بتایاکہ مجموعی طور پر اب تک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ اب تک 106افراد کو کانگو کے شبہ میں علاج کیلئے لایا جاچکا ہے۔ڈاکٹر زکے مطابق اسپتال میں ایک 16سالہ افغان مہاجر لڑکی کو کانگو کے شبہ میں اسپتال داخل کرایاگیا ہے جس کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔
16/09/2016 - 16:46:46 :وقت اشاعت