بند کریں
صحت صحت کی خبریں پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے دنیا میں دسویں یں نمبر پر ہے ، طبی ماہرین

صحت خبریں

وقت اشاعت: 19/09/2016 - 13:13:17 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 12:15:21 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 14:41:09 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 14:09:59 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:51:18 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:41:47 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 13:29:50 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 16:44:34 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 15:01:47 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 13:23:09 وقت اشاعت: 16/09/2016 - 11:44:29

پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے دنیا میں دسویں یں نمبر پر ہے ، طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 ستمبر۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں دسویں نمبر پرآ گیا ہے۔ ڈاوٴ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہر ڈاکٹر مسعود جاوید نے جامعہ کراچی کے پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں موٹاپے سے متعلق ایک عوامی آگاہی سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ موٹاپا تیزی سے پھیلتے ہوئے عوارض میں سے ایک ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب 70کروڑ افراد موٹے یا پھر زائد الوزن ہیں۔

اس طرح پاکستان دنیا بھر میں موٹاپے کا شکار افراد کی فہرست میں نویں نمبر پر آگیا ہے۔ڈاکٹر مسعود جاوید نے واضح کیا کہ موٹاپا صحت سے متعلق کئی امراض اور طبی مسائل کا باعث بنتا ہے جن میں ذیابیطس، دل کی بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر اور ہاضمے کے مسائل شامل ہیں۔ زائد وزنی اور موٹاپے کے اسباب جینیاتی یعنی والدین سے وراثت میں ملنے والے بھی ہوسکتے ہیں جب کہ خوش خوراکی، نشاستہ سے بھرپور غذا، بار بار کھانے اور جسمانی مشقت سے گریز اس کی دیگر وجوہ ہوسکتی ہیں۔
17/09/2016 - 13:41:47 :وقت اشاعت