بند کریں
صحت صحت کی خبریںمحکمہ صحت پنجا ب نے پولیو مہم کے لئے رقم دینا بند کر دی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/09/2016 - 15:04:36 وقت اشاعت: 20/09/2016 - 11:56:42 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 16:57:05 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 16:29:06 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 15:21:36 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 13:37:51 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 13:29:33 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 13:14:02 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 13:13:17 وقت اشاعت: 19/09/2016 - 12:15:21 وقت اشاعت: 17/09/2016 - 14:41:09

محکمہ صحت پنجا ب نے پولیو مہم کے لئے رقم دینا بند کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی کی خبر کے مطابق اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود محکمہ صحت نے پولیو مہم کے لئے رقم دینا بند کر دی ہے پولیو مہم کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا پنجاب میں 24 جولائی اور 29 اگست کو ہونے والی پولیو مہم کے سٹاف کو ادائیگیاں نہ ہو سکیں پنجاب حکومت نے بجٹ 2016-17 میں صحت کے شعبے میں مجموعی طور پر 43 ارب 83 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جو محکمہ صحت کے گزشتہ بجٹ سے بھی زیادہ تھا مگر محکمہ صحت کے پاس اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود پولیو مہم پر فنڈز استعمال نہیں کر رہے بالکہ امدادی اداروں سے فنڈز کا انتظار کرتے ہیں۔

اس وقت جو پولیو مہم ہو رہی ہے اس کے لئے فنڈز ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن دے رہی ہے
19/09/2016 - 13:37:51 :وقت اشاعت