ورزش نہ کرنے والوں کے لیے دوا تیا رکر لی گئی ہے ،امریکی سائنسدان
اتوار 3 اگست 2008 13:11
(جاری ہے)
ان گولیوں کی تیاری کو متنازعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ خیال ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں ان کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم اس تحقیق میں شامل مرکزی سائنسدان کیلیفورنیا کے سالک انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر رونلڈ ایونز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا ٹیسٹ بھی بنایا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کے خون اور پیشاب کے نمونوں میں اس دوا کا پتہ چل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان دواوٴں کو پٹھے خراب کرنے والی بیماریوں کے علاج میں یا پھر ذیا بیطس جیسی بیماریوں کا شکار افراد میں ورزش کے فوائد میں بہتری لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ دو ادویات جنہیں AICAR اور GW1516 کے ناموں سے شناخت کیا جاتا ہے، ممکنہ طور پر ایک ایسے جین پر اثر انداز ہوتی ہیں جو پٹھوں کی افزائش اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کنٹرول کرتا ہے۔یہ جین دیگر کئی جینز کی کارگزاری کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے کنٹرول کرنے سے جسم کے نظام پر واضح اثر پر سکتا ہے۔ تجربات کے دوران چوہوں میں بھی اس جین میں تبدیلی کے نتیجے میں پٹھوں کی افزائش سامنے آئی۔ پروفیسر رونلڈ ایونز کے مطابق یقیناً ایک دن ایسا آئے گا جب یہ دونوں ادویات انسانی استعمال میں آ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں انہیں یہ دوا کارکردگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو کہ ورزش نہیں کرتے وہ اس دوا کے استعمال سے ورزش کے کچھ فوائد تو حاصل کر ہی سکتے ہیں۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر