کوئٹہ، سال کے آخر تک پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے ،سید فیصل احمد

ہفتہ 24 ستمبر 2016 16:33

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 ستمبر۔2016ء ) پراونشل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے صوبائی کوآرڈیینٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک پولیو کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے پولیو ورکرز کی کاوشوں کے باعث نو ماہ کے دوران صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا جو ہماری کامیابی ہے تاہم کوئٹہ میں سیمپل کے ٹیسٹ کے بعد پولیو کے وائرس کے مثبت نتائج ملے ہیں جو اس خطرے کی نشاندہی ہے کہ وائرس پھر کسی پر حملہ آور ہوسکتا ہے اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ یہی ہے کہ پولیو کے قطرے پینے سے کوئی بچہ رہ نہ جائے پولیو مہم 26ستمبر سے بلوچستان کے 30اضلاع میں شرو ع ہوگی کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ای او سی کوآرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا کہ چیچک کے بعد یہ دوسری بیماری جس کا خاتمہ کرنا ہے دنیا میں صرف دو ممالک افغانستان پاکستان میں پولیو موجود ہے پاکستان میں نہ صرف پولیو موجود ہے بلکہ یہاں پولیو کے دنیابھر میں سب سے زیادہ کیسز بھی سامنے آئے ہیں یہی وجہ ہے حکومت نے پولیو کے خاتمے کو اولین ترجیح میں رکھا ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ رواں سال کے آخر تک ملک کو پولیو سے پاک کیا جائے پولیو کے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر2,475,389بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 6647ٹیمیں متعین کردی گئی ہیں 5182موبائل ٹیمیں اور 860فکسڈ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 605ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹیمیں قطرے پلانے کا کام کرینگی یہ مہم ہم اس عزم کیساتھ شروع کررہے ہیں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہیں رہیگا انہوں نے کہا کہ 2016کے نو ماہ کے دوران پاکستان میں پولیو کے چودہ کیسز سامنے آئے ہیں پولیو کے خاتمے میں سیاسی رہنماؤں ،ڈونرز ،کمیونٹی ،مذہبی لیڈرز ،میڈیا ،ویکسی نیٹرز ،صحت محافظ ،کا اہم کردار ہے جن کی کوششوں کے باعث یہ سال پولیو کے خاتمے کا سال بنے گا رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں تمام یوسیز سے رپورٹ ملنی چاہیے کہ کوئی بھی ایسا نہیں جسے پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے یونیسیف کے تعاون سے 2000کمیونٹی کی بنیاد پر رضاکار ،سی بی ویز اور 400سپر وائزرز کو تربیت دیکر کام پر لگادیا گیا ہے انہوں نے مذہبی ،رہنماؤں ،سرکاری حکام ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں ،میڈیا ،خواتین کے گروپس ،سکول انتظامیہ اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ وہ پولیو ورکرز کیساتھ تعاون کریں اور اس کے ساتھ والدین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کو ا س موذی مرض سے بچاؤکیلئے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی