واحد بھارتی خاتون ویٹ لفٹر کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام میں بیجنگ جانے سے روک دیا گیا۔امتیازی سلوک برتا جارہا ہے،اگرٹیسٹ پوزیٹو نکلا تو عوام کے سامنے گولی مار دیں،ویٹ لفٹر مونیکا دیوی

بدھ 6 اگست 2008 18:02

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06 اگست2008 ) بیجنگ اولمپک میں حصہ لینے والے بھارتی وفد کو اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا جب چین روانگی سے ذرا پہلے یہ پتہ چلا کہ وفد میں شامل واحد خاتون ویٹ لفٹر کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے ٹیسٹ میں پوزیٹو پایا گیا ہے۔ انڈین اولمپک ایسو سی ایشن نے خاتون ویٹ لفٹر مونیکا دیوی کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام میں بیجنگ جانے والے وفد سے باہر کر دیا ہے۔

لیکن ویٹ لفٹر مونیکا دیوی نے ڈوپنگ کے الزام کو یہ کہ کر مسترد کیا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ مونیکا دیوی نے نئی دہلی میں ایک نیوز کانفرنس میں روتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی کسی دوا کا استعمال نہیں کیا ہے اور وہ بے قصور ہیں۔ مونیکا نے بڑے جذباتی انداز میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیجنگ روانگی سے قبل ٹکٹ کے لیے مجھے بلایا گیا اور اچانک بتایا گیا کہ میں نے دواوٴں کا استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک روز بعد ہی بیجنگ میں میرا ٹیسٹ ہونا تھا، مجھے وہاں جانے دیں اور ٹیسٹ ہونے دیں اگر میں پوزیٹو نکلوں تو تاحیات پابندی تو کیا مجھے عوام کے سامنے گولی ما دی جائے، یہ مجھے قبول ہوگا۔ مونیکا نے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے کیونکہ ٹیسٹ کی رپورٹ کے متعلق کسی کو بھی کچھ پتہ نہیں ہے اور ابھی تک کسی کو سونپی بھی نہیں گئی ہے۔ مونیکا کے کوچ نے بھی دوا کے الزام کو مسترد کیا ہے اورکہاہے کہ مونیکا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور وہ پوری طرح ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے کھلاڑیوں کا29 جولائی کو ٹیسٹ کیا تھا اور اطلاعات کے مطابق مونیکا کے متعلق گزشتہ رات موصول ہوئی ہے۔56 ارکان پر مشتل بھارتی وفد بیجنگ کے لیے روانہ ہوگیا ہے جس میں مونیکا دیوی واحد خاتون ویٹ لفٹر تھیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی