بند کریں
صحت صحت کی خبریںہالی وڈ ، معروف اداکار کیلسی گرامر دل کے عارضے سے صحت یاب ، اسپتال سے فارغ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/08/2008 - 15:38:33 وقت اشاعت: 10/08/2008 - 11:51:51 وقت اشاعت: 08/08/2008 - 23:08:54 وقت اشاعت: 08/08/2008 - 17:01:47 وقت اشاعت: 08/08/2008 - 16:48:33 وقت اشاعت: 07/08/2008 - 12:00:24 وقت اشاعت: 06/08/2008 - 18:02:22 وقت اشاعت: 06/08/2008 - 18:00:42 وقت اشاعت: 06/08/2008 - 14:30:48 وقت اشاعت: 06/08/2008 - 12:21:46 وقت اشاعت: 05/08/2008 - 20:16:11

ہالی وڈ ، معروف اداکار کیلسی گرامر دل کے عارضے سے صحت یاب ، اسپتال سے فارغ

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 اگست2008 ) ہالی وڈ کے معروف اداکار کیلسی گرامر نیویارک اسپتال سے فارغ ہو گئے۔ ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار کیلسی گرامر کے ترجمان کے مطابق ان کو ایک ہفتے قبل دل کا عارضہ لاحق ہوا تھا اور ہارٹ اٹیک کے باعث وہ اسپتال لائے گئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی گھر میں معمول کی سرگرمیاں شروع کر دیں گے۔

انھوں نے کہاکہ کیلسی کی بیوی کمیلی نے ہر اس فرد کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے شوہر کی صحت یابی میں ہر طرح سے اپنا کردار ادا کیا۔ کیلسی کی خواہش ہے کہ وہ ذہنی آزمائش کے کھیل کھیلتے مگر ان کے ہر دلعزیز ماہر نفسیات نے انہیں گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخلے کے وقت شدید کمزوری کے باعث آرام کامشورہ دیا تھا۔
07/08/2008 - 12:00:24 :وقت اشاعت