جاپانی سفیر کا اسلام آباد میں پولیو تدارک کے لیے جاری مہم کا معائناتی دورہ

منگل 27 ستمبر 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے یہاں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں روٹری شفاء کمیونٹی مرکز صحت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی سطح پر شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانے کی مہم کا معائنہ کیا۔ روٹری شفاء کمیونٹی مرکز صحت کے دورہ کے دوران تاکاشی کورائی نے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔

انہوں نے ملک سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے بین الاقوامی دنیا کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر بھر پور زور دیا۔ جاپانی سفیر کا کہنا تھا، جاپان دنیا سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت (پاکستان) کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے شیر خوار 3 کروڑ 69 لاکھ 17 ہزار 5 سو 51 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

پاکستان نے گذشتہ سال سے اب تک کے عرصے میں پولیو وائرس کو متاثرہ علاقوں تک محدود کرتے ہوئے دیگر جگہوں میں مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں جس کے نتیجے میں گراں قدر کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیو تدارک پروگرام میں مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے تمام تر توانائی زیادہ سے زیادہ علاقوں میں ویکسینیشن کی فراہمی کی بجائے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی حوصلہ افزاء تبدیلی کے باعث مثبت تنائج برآمد ہو رہے ہیں۔

پولیو مہم کے دوران بچوں تک عدم رسائی اور ایسے بچے جو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کی فراہمی سے محروم رہ گئے ہیں کے ریکارڈ کے مطابق سال 2016 میں 4 فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترتیب دئے گئے موجودہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کا بنیادی مقصد پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تعداد کے اعداد و شمار کو صفر کی حدتک لانا ہے۔ پاکستان میں موذی پولیو وائرس کے کیسسز کی تعداد میں82 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

گذشتہ سالوں کے موازنہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سال 2014 میں پولیو کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 306 تھی جو سال 2015 میں کم ہو کر صرف 54 رہ گئی جبکہ سال 2016 میں ان کیسسز کی تعداد مزید کمی متوقع ہے۔ اگست 2016 تک صرف پولیو کے 14 کیسسز کی تشخیص ہوئی جو گذشتہ سال کے مماثلتی عرصے کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔ حکومت جاپان صف اول کے ان مالی امداد کے اداروں میں سے ایک ہے جو سال 1996 سے حکومت پاکستان کو پولیو تدارک کے پروگرام میں بھر پور تکنیکی و مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔

محتاط اعداد و شمار کے مطابق جاپان حکومت پولیو ویکسین کے قطروں اور ٹیکوں کی خریداری اور ویکسین کو محفوظ اور قابل استعمال بناتے ہوئے کولڈ چین کے نظام کی فراہمی کے لیے اب تک پاکستان کو 212.5 ملین ڈالر (22.6 )ارب جاپانی ین) کا مالی تعاون فراہم کر چکی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی