- Home
- Health
- Health News
- ملک بھر میں انسداد پولیومہم جاری،3 کروڑ 69 لاکھ 17سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
ملک بھر میں انسداد پولیومہم جاری،3 کروڑ 69 لاکھ 17سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
بدھ 28 ستمبر 2016 14:57
(جاری ہے)
پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے قومی سطح پر شروع ہونے والی حفاظتی ٹیکوں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانے کی مہم کا معائنہ کیا۔
انہوں نے پولیو کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے بین الاقوامی دنیا کو حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر بھر پور زور دیا۔ جاپانی سفیر کا کہنا تھا، جاپان دنیا سے پولیو کے موذی وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت (پاکستان) کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے گا۔ پولیو مہم کے دوران بچوں تک عدم رسائی اور ایسے بچے جو کسی وجہ سے پولیو ویکسین کی فراہمی سے محروم رہ گئے ہیں کے ریکارڈ کے مطابق سال 2016 میں 4 فیصد تک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترتیب دئے گئے موجودہ نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کا بنیادی مقصد پولیو ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کو تعداد کے اعداد و شمار کو صفر کی حدتک لانا ہے۔ پاکستان میں موذی پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد میں82 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ سالوں کے موازنہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ سال 2014 میں پولیو کے تشخیص شدہ کیسز کی تعداد 306 تھی جو سال 2015 میں کم ہو کر صرف 54 رہ گئی جبکہ سال 2016 میں ان کیسز کی تعداد مزید کمی متوقع ہے۔ اگست 2016 تک صرف پولیو کے 14 کیسز کی تشخیص ہوئی جو گذشتہ سال کے مماثلتی عرصے کے مقابلے میں 63 فیصد کم ہے۔ حکومت جاپان صف اول کے ان مالی امداد کے اداروں میں سے ایک ہے جو سال 1996 سے حکومت پاکستان کو پولیو تدارک کے پروگرام میں بھر پور تکنیکی و مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ محتاط اعداد و شمار کے مطابق جاپان حکومت پولیو ویکسین کے قطروں اور ٹیکوں کی خریداری اور ویکسین کو محفوظ اور قابل استعمال بناتے ہوئے کولڈ چین کے نظام کی فراہمی کے لیے اب تک پاکستان کو 212.5 ملین ڈالر (22.6 )ارب جاپانی ین) کا مالی تعاون فراہم کر چکی ہے۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر