بند کریں
صحت صحت کی خبریںموسم کی تبدیلی کے باعث بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرنجیب ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/09/2016 - 15:26:46 وقت اشاعت: 29/09/2016 - 15:24:10 وقت اشاعت: 29/09/2016 - 14:26:03 وقت اشاعت: 29/09/2016 - 13:24:53 وقت اشاعت: 29/09/2016 - 11:12:59 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 15:22:19 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 14:57:21 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 14:52:18 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 14:36:40 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 13:30:02 وقت اشاعت: 28/09/2016 - 13:21:05

موسم کی تبدیلی کے باعث بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ

فیصل آباد۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر۔2016ء)ملک کے ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ نے کہا ہے کہ ستمبر کے آخراور اکتوبر کے مہینہ کے آغاز کے ساتھ ہی ابتدائی طور پر موسم کی تبدیلی کے اثرات شروع ہوجاتے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا موجب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم کی تبدیلی جو بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی بچوں کو متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر کے آغاز سے ہی بچوں کو مناسب کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم چادر یا کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آئس کریم ، کولڈ ڈرنکس ، ٹھنڈے دودھ ، مشروبات ، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم کی تبدیلی کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
28/09/2016 - 15:22:19 :وقت اشاعت