درد دورکرنے والی دوائیں دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہیں‘ماہرین صحت

جمعہ 30 ستمبر 2016 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 ستمبر۔2016ء)ماہرین صحت اور ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ درد کم کرنے والی بعض ادویہ (پین کلِرز) کا زائد استعمال دل کے دورے اور امراضِ قلب کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔دنیا بھر میں لاکھوں مریض ایسے ہیں جو درد دور کرنے کے لیے پین کِلرز کھاتے ہیں اور غیر شعوری طور پر ان کے عادی ہوچکے ہیں۔ لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئبیوپروفِن سے جان چھڑائیں کیونکہ اس کا زائد استعمال آپ کے دل کے لیے اچھا نہیں۔

اس سے قبل بھی بعض مطالعات اور سروے سے ظاہر ہوا تھا کہ کچھ درد دور کرنے والی دوائیں دل کی دھڑکن کو سست کردیتی ہیں اور ان کا بے تحاشہ استعمال دل کے دورے کی وجہ بھی بن سکتا ہے اور فالج کا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ دوائیں تکنیکی طور پر COX-2 انہیبیٹرز کہلاتی ہیں اور سوزش اور درد میں عام کھائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایک اوربرطانوی تحقیق بتاتی ہے کہ آئبیوپروفِن کا خطرہ اتنا زیادہ نہیں ہے۔

تاہم اب جرمنی، اٹلی، ہالینڈ اور برطانیہ میں 10 سال تک مطالعہ کیا گیا جہاں قریبا 10 لاکھ افراد پر 10 سال تک اس دوا کے اثرات نوٹ کیے گئے۔ ان میں سے اٹلی کے گروپ نے بتایا کہ درد دور کرنے کے لیے جن مریضوں نے آئبیوپروفِن کھائی تھی ان میں سے 92 ہزار افراد کو ہارٹ فیل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ اس تحقیق سے ایک بات اور معلوم ہوئی ہے کہ اگر کوئی 14 روز تک مسلسل یہ دوا کھائے تو دل کے دورے سے اسپتال جانے کا خطرہ 19 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ڈاکٹروں نے درد کی دوا لینے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ یاد کرلیں کہ ان 7 دواں سے دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ان دواں میں ڈائکلوفینک، آئبیوپروفِن، انڈومیتھاسن، کیٹورولیک، نائمسولائیڈ، اور پائروکسیکمم شامل ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیپروکسن کا خطرہ کم یعنی 16 فیصد اور کیٹورولیک کا سب سے ذیادہ 83 فیصد ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی