بند کریں
صحت صحت کی خبریںانسداد ڈینگی میں ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ا فسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی،نثار ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/10/2016 - 16:01:23 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 15:59:59 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 14:11:10 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 14:11:05 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 13:56:22 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 13:55:27 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 12:51:22 وقت اشاعت: 30/09/2016 - 16:20:59 وقت اشاعت: 30/09/2016 - 15:12:53 وقت اشاعت: 30/09/2016 - 14:48:45 وقت اشاعت: 29/09/2016 - 15:26:46

انسداد ڈینگی میں ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ا فسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی،نثار حسن زیدی

لاہور۔یکم اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محکمہ کو آپریٹو کے جوائنٹ رجسٹرار نثار حسن زیدی نے انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاؤن بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کی جائے،حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں،سپیشل برانچ کے ا ہلکار ،کونسل آفیسر،ایڈمنسٹریٹر یو سی اور ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کی غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی،تمام قبرستانوں میں صفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کیلئے اچانک دورے کئے جائیں، انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے ٹاؤن ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کیخلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے،اس سلسلے میں تمام افسران کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ دروغ گوئی،غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے، جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کیخلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی، عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ مختلف ٹیموں نے ٹاؤن بھر میںآ ؤٹ ڈور اور انڈور کی سطح پربھی ہزاروں سپاٹ اور کنٹینرز چیک کئے،چیکنگ کے دوران سینکڑوں مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا۔


01/10/2016 - 13:55:27 :وقت اشاعت