بند کریں
صحت صحت کی خبریںروزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کو پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 03/10/2016 - 14:14:57 وقت اشاعت: 03/10/2016 - 14:11:12 وقت اشاعت: 03/10/2016 - 14:00:57 وقت اشاعت: 03/10/2016 - 13:11:11 وقت اشاعت: 03/10/2016 - 10:56:30 وقت اشاعت: 02/10/2016 - 22:01:45 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 16:39:18 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 16:01:23 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 15:59:59 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 14:11:10 وقت اشاعت: 01/10/2016 - 14:11:05

روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کو پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے‘ ماہرین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2016ء) جاپانی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ڈھائی گھنٹے سے زیادہ ٹی وی دیکھنے والوں کو پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے سے موت واقع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی 20 سالہ طویل تحقیق میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا جس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاکت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، زیادہ خطرہ یعنی 250 فیصد ان لوگوں کے لیے ہے جو روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ اس خطرے کو ٹی وی دیکھتے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہو کر پٹھوں کو حرکت دینے اور ٹانگوں کو تھوڑی دیر تک پھیلانے اور سیکڑنے کی ہلکی پھلکی ورزش کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامات میں سینے کا درد اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں جو دیگر امراض کی علامتوں سے بہت مشابہت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب تک کے مطالعات میں (بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے حوالے سے) یہ پہلو نظر انداز ہوتا آرہا تھا۔

02/10/2016 - 22:01:45 :وقت اشاعت