بند کریں
صحت صحت کی خبریںجیڈ گوڈی کینسر کی بیماری میں مبتلا  بگ باس میں شیرلن کو شامل کر لیا گیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/08/2008 - 20:20:06 وقت اشاعت: 26/08/2008 - 15:53:36 وقت اشاعت: 25/08/2008 - 00:38:14 وقت اشاعت: 24/08/2008 - 12:26:54 وقت اشاعت: 23/08/2008 - 15:24:48 وقت اشاعت: 22/08/2008 - 15:02:25 وقت اشاعت: 20/08/2008 - 17:09:50 وقت اشاعت: 20/08/2008 - 16:13:18 وقت اشاعت: 20/08/2008 - 14:20:48 وقت اشاعت: 20/08/2008 - 14:20:06 وقت اشاعت: 20/08/2008 - 14:19:25

جیڈ گوڈی کینسر کی بیماری میں مبتلا  بگ باس میں شیرلن کو شامل کر لیا گیا

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22اگست2008 ) بالی وڈ میں بگ باس کے بھارتی ورڑن میں جیڈ گوڈی کی جگہ شیرلین چوپڑا کو شامل کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ معروف برطانوی اداکارہ جیڈ گوڈی کو بگ برادرز کے اس بھارتی ورڑن میں شامل کیا گیا تھا لیکن جیڈ گوڈی اپنی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہونے کی رپورٹ کے بعد برطانیہ واپس روانہ ہوگئیں ہیں جس کے بعد اب بالی وڈ میں آجکل یہ خبریں گرم ہیں کہ شیرلن چوپڑا کو بگ باس میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم شیرلن چوپڑا کے تشہیر کار بھگوگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیرلن صرف اس صورت میں اس شو میں کام کرنے کی حامی بھریں گی جب انہیں اس میں کام کرنے کے عوض معقول معاوضہ دیا جائے گا کیونکہ تین مہینے کے اس شو کے دوران وہ اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے میوزیکل البم درد شیرلن کی پروموشن سے مکمل طور پر الگ ہوجائیں گی ۔

واضح رہے کہ شیرلن کو پہلے بھی اس شو میں کام کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا تاہم ان کو بعد میں اس شو سے ڈراپ کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے بگ باس میں کام کرنے کے تین کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا تھا ۔
22/08/2008 - 15:02:25 :وقت اشاعت