اگر صدر منتخب ہوئے تو متوسط طبقے کے خاندانوں کے اقتصادی خدشات سے نمٹیں گے، اوبامہ

ہفتہ 23 اگست 2008 15:24

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین23اگست2008 )ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار براک اوباما نے اپنی توجہ اقتصادی خدشات پر مرکوز رکھی اور اس سلسلے میں انہوں نے اس موضوع کو اٹھایا جوجان میکین کی دولت تھی جسے ڈیموکریٹ بہت اہم سمجھتے ہیں ۔ سینیٹر براک اوباما نے گزشتہ روز ورجینیا میں جان ٹیلر کمیونٹی کالج میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو متوسط طبقے کے خاندانوں کے اقتصادی خدشات سے نمٹیں گے۔

اس کے بعد سینیٹر اوباما نے اپنے ری پبلکین مدمقابل سینیٹر جان میک کین کے اس انٹرویو میں دیے گئے ایک بیان پرگفتگو کی جو انہوں نے ایک سیاسی اخبار اور واشنگٹن میں قائم ایک ویب سائٹ کو دیا تھا۔ اوباما نے کہاکہ کسی نے جان میک کین سے پوچھا کہ آپ کے کتنے مکان ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی تعداد کا علم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

مجھے اپنے اسٹاف سے پوچھنا پڑے گا۔

اوباما نے کہا اب آپ سوچئے کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ امیر ہونے کا مطلب یہ ہے آپ 50 لاکھ ڈالر کمائیں، اور اگر آپ کو یہ معلوم نہیں ہے کہ آپ کے پاس مکانوں کی تعداد کیا ہے تو پھر یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ آپ یہ سمجھیں کہ ملک کی معیشت بنیادی طور پر مضبوط ہے۔ سینیٹر جان میک کین کی مہم میں جوابی طور پر کہاگیا ہے کہ سینیٹر میک کین اور ان کی اہلیہ سنڈی کے تین ریاستوں میں کم ازکم چار گھر ہیں۔

نیوز ویک میگزین نے حال ہی میں اندازہ لگایا تھا کہ سینیٹر میک کین اور ان کی رئیس اہلیہ کی کم ازکم سات املاک ہیں۔ سینیٹر میک کین کے ایک بیان میں یہ بھی نشان دہی کی گئی کہ سینیٹر اوباما نے پچھلے سال 40 لاکھ ڈالرسے زیادہ کمایا اور حال ہی میں انہوں نے ہوائی کے ایک نجی ساحلی تفریح گاہ میں تعطیلات گذاریں۔ سینیٹر میک کین صدارتی مہم سے چند دنوں کی رخصت لے رہے ہیں جب کہ سیاسی سرگرمیاں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کی جانب منتقل ہورہی ہیں جو پیر کے روز سے ڈینور کولوریڈو میں شروع ہورہا ہے۔

سینیٹر میک کین کو ریاست منی سوٹا کے جڑواں شہروں،مناپلس او رسینٹ پال میں یکم ستمبر سے شروع ہونے والے ری پبلیکن پارٹی کے قومی کنونشن میں سرکاری طور پر نامزد کیا جائے گا۔ اس ہفتے اپنی صدارتی مہم کے دوران سینیٹر مکین نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے نظام الاوقات متعین کرنے سے متعلق سینیٹر اوباما کے منصوبے پر اپنا اعتراض جاری رکھا۔ توقع ہے کہ دونوں امیدوار جلد ہی اپنے نائب صدارتی امیدوار ساتھیوں کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ سینیٹر اوباما کے بارے میں توقع ہے کہ وہ ہفتے کے روز جب کہ سینیٹر جان مکین ڈیموکریٹک کنونشن کے بعد اس کا اعلان کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی