وادی میں کرفیو، ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں ادویات میسر نہ ہونے سے مریضوں خصوصاً نوزائد بچوں کی زندگی انتہائی خطرات سے دوچار

جمعرات 28 اگست 2008 14:53

سرینگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28اگست2008 ) وادی میں مسلسل کرفیو اوراقتصادی ناکہ بندی کے باعث ہسپتالوں اور دیگر طبی مراکز میں حیات بخش ادویات میسر نہ ہونے سے عام مریضوں خصوصاً نوزائد بچوں کی زندگی انتہائی خطرات سے دوچار ہوگئی ہے۔سب سے زیادہ نازک صورت حال خواتین کیلئے مخصوص اسپتال ”لل دید“اور بچوں کے اسپتال میں لازمی ادویات اور غذائیہ کی سپلائی بند ہونے کے باعث دردزہ میں مبتلاء خواتین اور نوزائدبچوں کوجان کا سنگین خطرہ لاحق ہوگیاہے جبکہ کرفیو کے دوران کئی مقامات پر فورسز کی جانب سے ایمبولنسوں اور طبی عملے پر کئے گئے حملوں کے پیش نظر ایک حاملہ خاتون لقمہ اجل بن گئی ۔

ماہرین کے مطابق مختلف امراض میں مبتلاء مریضوں کو لازمی ادویات نہ ملنے سے وادی میں صحت عامہ کی سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے اور ماہرین کے مطابق اگر کرفیواور اقتصادی ناکہ بندی یونہی جاری رہی تو مزید انسانی جانوں کا اتلاف ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ وادی کے معروف زنانہ اسپتال لل دید میں حالیہ کرفیو اور اقتصادی ناکہ بندی کے نتیجے میں ضروری ادویات اور نوزائد بچوں کیلئے لازمی ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے سے اسپتال میں داخل خواتین مریضوں اورنوزائد بچوں کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت لل دید اسپتال میں دردزہ میں مبتلاء سینکڑوں خواتین کیلئے Sistosnine،Methergine،اورProsidenجیسے لازمی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور عام خواتین مریض کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔لل دید اسپتال میں تعینات ایک لیڈی ڈاکٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اقتصادی ناکہ بندی اور حالیہ مسلسل کرفیو کے بعد اسپتال میں حیات بخش ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عام حالات کے دوران پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے ضرورت کے وقت ادویات حاصل کی جاسکتی تھی لیکن اب مسلسل کرفیو کی وجہ سے بیرونی اسٹوربھی چار روز سے بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے لل دید اسپتال میں زبردست سنگین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ پائین شہرکی فاطمہ جو دو روز قبل دردزہ میں مبتلاء ہوکرلل دید اسپتال میں داخل کردی گئی تھی ،کے شوہر غلام رسول نے بتایا کہ انہیں ڈاکٹر بیرونی دکانوں سے ضروری ادویات لانے کیلئے کہہ رہے ہیں لیکن کرفیو کے باعث کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

ایسے میں ہم کیا کریں؟۔غلام رسول نے کہاکہ وادی کے واحد زنانہ اسپتال میں ضروری ادویات کی بہت زیادہ قلت پائی جاتی ہے اور یہاں داخل مریضوں کو اسپتال انتظامیہ نے خدا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔دریں اثناء وادی کے واحد بچہ ہسپتال ”چلڈرن اسپتال سونہ وار “ میں بچوں کیلئے غذائیہ اور ادویات کی شدید قلت سے نوزائد بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

ل ہسپتال انتظامیہ لازمی ادویات کی شدید قلت کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کیلئے ضروری ادویات کا وافر اسٹاک موجود ہونے کا دعوی کررہے ہیں۔لل اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ اس وقت اسپتال میں داخل خواتین مریضوں کی کل تعداد500سے زائد ہے اور گذشتہ روز یہاں 40خواتین نے نارمل طریقے سے بچوں کو جنم دیا جبکہ 40دیگر کو آپریشن کیا گیا ۔

ڈاکٹر مشتاق نے دعوی کیا کہ ان کے پاس اسپتال میں پہلے سے وافر مقدار میں ادویات کا اسٹاک موجود ہے اور اگر کسی بھی شخص کو اس بارے میں کوئی شک ہو تووہ ان کے پاس آکر شکایت درج کرائیں ۔انہوں نے کہاکہ لل دید اسپتال میں کام کاج معمول کے مطابق جاری ہے تاہم کرفیو کے باعث مریضوں کو یہاں تک آنے میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دریں اثناء وادی میں لازمی ادویات کی شدید قلت سے مریضوں کو سخت پریشانیاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

وادی کے معروف معالج ڈاکٹر نذیر مشتاق کے مطابق جو مریض ذیابطیس،تھائرایڈ،امراض قلب اور جگرودیگر بیماریوں میں مبتلاء ہیں اگرانہیں ادویات وقت پر میسر نہ ہوسکیں تو ان کی جانوں کو سنگین خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔داکٹر نذیر مشتاق کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ضلع وتحصیل صدر مقامات تک لازمی ادویات کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے کرفیو کے دوران موثر اقدامات کرنے چاہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان مہلک امراض میں مبتلاء افرادکو اگر وقت پر ادویات نہیں ملیں تو انہیں سخت مشکلات سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی