بند کریں
صحت صحت کی خبریںپشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 20افراد جاں بحق ۔70سے زائد زخمی ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/09/2008 - 19:02:17 وقت اشاعت: 08/09/2008 - 20:26:33 وقت اشاعت: 08/09/2008 - 20:26:33 وقت اشاعت: 08/09/2008 - 13:41:55 وقت اشاعت: 08/09/2008 - 12:59:04 وقت اشاعت: 06/09/2008 - 17:30:06 وقت اشاعت: 03/09/2008 - 13:11:51 وقت اشاعت: 02/09/2008 - 12:11:13 وقت اشاعت: 02/09/2008 - 10:54:07 وقت اشاعت: 01/09/2008 - 14:30:49 وقت اشاعت: 01/09/2008 - 12:27:50

پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 20افراد جاں بحق ۔70سے زائد زخمی ۔دو کثیر المنزلہ عمارتیں زمیں بوس۔اپ ڈیٹ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2008ء)پشاور میں کوہاٹ روڈ پر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں بیس افراد جاں بحق اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حملہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے زنگلی چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اور امدادی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ دو کثیر المنزلہ عمارتیں گرگئیں۔ جس کے باعث متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ قائم مقام صدر محمد میاں سومرو، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف، قاضی حسین احمد ، اسفند یار ولی ، مشیر داخلہ رحمان ملک، چاروں صوبوں کے گورنر اور وزرائے اعلیٰ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
06/09/2008 - 17:30:06 :وقت اشاعت