وادی کو ادویات کی سپلائی روکنے پر دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کا احتجاج ،عالمی انجمنوں سے فوری مداخلت کی اپیل

جمعرات 25 ستمبر 2008 12:55

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء) دواساز کمپنیوں کے سینکڑوں نمائندوں نے وادی کیلئے ادویات کی سپلائی روک دیئے جانے کے خلاف پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرے کئے اورسلسلے میں میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مداخلت کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق وادی کی دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں نے کشمیر کے لئے ادویات کی سپلائی روک دئیے جانے کیخلاف کے ایم ڈی اڈہ سے پریس کالونی تک احتجاجی ریلی نکالی اورپریس کالونی میں دھرنا دیکر عالمی صحت تنظیموں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ریڈ کراس کوموجودہ حالات میں مداخلت کی اپیل کی تاکہ وادی میں ادویات کی کمی کو دور کیا جا سکے ۔

احتجاج میں وادی کے نامی گرامی دوا ساز ڈسٹری بیوٹروں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شامل دوا ساز ”جموں کا جو یار ہے ،غدار ہے غدار ہے “کے نعرے لگا رہے تھے ۔انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر دواساز کمپنیوں گلکسو، سپلا، کیڈلا، ٹورنٹ ، فائیزر، انٹاس ، رینبکسی ، ووکارڈ، گلن مارک ، زائڈس کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی دوا سازوں نے بتایا کہ جموں کے فارمسٹ کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر ان کمپنیوں کے ڈیلروں نے وادی کی سپلائی روک دی ہے جسکی وجہ سے وادی کوسپلائی ہو نے والی اہم ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وادی کے اسپتالوں میں اہم ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کی وجہ لل دید ہسپتال اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل مریضوں کے آپریشن نہیں ہورہے پارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وادی کیلئے براہ راست حیات بخش ادویات کی سپلائی روک کرانِ کمپنیوں کی طرف سے جموں سے ہی ادویات سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ وادی کے ڈسٹی بیوٹر جموں سے ادویات منگوانے پر اسلئے آمادہ نہیں ہوتے کیونکہ جموں میں شرپسند عناصر نے وادی کی اقتصادی ناکہ بندی کرکے یہاں کے لوگوں کیلئے زبردست مشکلات پیدا کیں۔انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں نے وادی کیلئے براہ راست ادویات سپلائی کرنے سے انکار کر دیا ہے وہ ذیابیطس، بلڈپریشر، مرگی اور دمے وغیرہ کی ادویات بنانے میں مشہور ہیں اور ان کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی بند کرنے سے وادی کے ہسپتالوں میں تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مریض مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں۔

احتجاجی دوا سازوں نے وادی ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ کمپنیوں کی ادویات کو تجویز کرنا بند کرکے انہیں بلیک لسٹ کریں۔انہوں نے عالمی صحت تنظیموں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،ریڈ کراس اور انسانی حقوق تنظیموں کوموجودہ حالات میں مداخلت کی اپیل کی تاکہ وادی میں ادویات کی کمی کو دور کیا جا سکے اور وادی کیلئے ہر قسم کی ادویات کی سپلائی باقاعدگی سے جاری رہ سکے۔ادھر ڈورو اسلام آباد میں بھی مختلف دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوؤں نے ادویات کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی