بھارت ، امرتسر کی جیل میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی قیدی چل بسا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13اکتوبر 2008 ء) بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی قیدی چل بسا ، 32 سالہ محمد آصف کو اسی ماہ رہا کیا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

بھارتی جیل حکام کے مطابق محمد آصف کو دل کے سینے میں تکلیف ہوئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں انتقال کر گئے.محمد آصف کو گزشتہ برس پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Your Thoughts and Comments