امیتابھ بچن کوصحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2008 12:57

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17 اکتوبر2008 )امیتابھ بچن کوصحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ہسپتال سے انہیں گھر لے جانے کیلئے ان کے بیٹے ابھیشیک پہنچے تھے۔ہسپتال کے دروازے سے نکل کر امیتابھ نے باہر موجود میڈیا کے نمائندوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ امیتابھ بچن کو ایک ہفتہ قبل ان کے چھیاسٹھویں سالگرہ کے روز ہی پیٹ میں شدید درد کی شکایت کے پہلے ناناوتی اور پھر لیلا وتی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق انہیں incisional hernia کی شکایت تھی جسے دواوٴں کے ذریعہ ٹھیک کیا گیا۔امیتابھ کی صحت کے لیے ان کے پرستاروں نے مندروں میں دعائیں کی تھیں اور بالی وڈ کے ان کے دوستوں ان سے عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے تھے۔ ن کی اداکارہ بہو ایشوریہ رائے نے بھی اپنی تمام فلموں کی شوٹنگ منسوخ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

اس وقت وہ جنوبی ہند کے ہیرو رجنی کانت کے ساتھ ’روبوٹ‘ کی شوٹنگ سے کچھ دنوں کی رخصت پر ممبئی آئی تھیں۔

اس کے بعد ان کے اداکار شوہر ابھیشیک بچن کو کیرل میں منی رتنم کی آنے والی فلم ’راون‘ کی شوٹنگ کے لیے جانا تھا۔ دونوں نے کچھ دنوں کے لیے شوٹنگ منسوخ کروا دی ہے۔ بیماری سے پہلے امیتابھ اس وقت فلم ’تین پتی‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ ایک دن سالگرہ کے لیے رخصت کے بعد انہیں اس فلم کی شوٹنگ کرنی تھی لیکن اب ڈاکٹروں نے امیتابھ کو گھر پر بھی آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اس لیے ابھی وہ کئی ہفتوں تک شوٹنگ نہیں کر سکیں گے۔ امیتابھ پر اس وقت انڈسٹری کے سو کروڑ روپے لگے ہوئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو