دیہی علاقوں کی ڈسپنسریوں میں کوالیفائیڈڈاکٹرمتعین اورادویات فراہم کرنے کامطالبہ

پیر 27 اکتوبر 2008 12:13

ترلائی اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27اکتوبر 2008 ء) اسلام آباد کے شہری اوردیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوامی سماجی حلقوں نے وزارت صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دیہی سیول ڈسپنسریوں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر اور سٹاف تعینات کیا جائے ادویات کی کمی دور کی جائے فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد کے مطابق ڈاکٹروں اور جدید مشینری کی تعداد میں اضافہ کیاجائے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میاں رضوان طارق ،ڈاکٹر محمد طارق شیخ، محمد ارشاد، جاوید اقبال،حبیب اللہ خان ،ایم ایس قادری اوردیگر معززین نے بتایا کہ اسلام آباد کی دیہی آبادیوں میں قائم سیول ڈسپنسریوں میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر اور نرسنگ سٹاف موجود نہ ہونے اورادویات کے فقدان کے باعث لوگوں کو مقامی سطح پر علاج ومعالجہ کی سہولت میسر نہ ہے جبکہ مجبوری اورایمرجنسی میں فیڈرل ہسپتال اسلام آباد پولی کلینک میں سے علاج کرانے والوں کو بھی مختلف دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے ایمرجنسی سٹاف اورالٹراساؤنڈ لیبارٹری شیٹ مشینری پرتعینات ملازمین کا حاکمانہ رویہ افسوسناک ہوتا ہے الٹراساؤنڈ ٹیسٹ رپورٹ کیلئے بھی تاریخیں دے دی جاتی ہیں مشینری کی تعداد کم ہونے اورملازمین کی لاپرواہی غفلت کی بناء پر مریض اپنی باری کے انتظار میں پورا دن گزاردیتے ہیں جبکہ بروقت رپورٹس کی تیاری نہ ہونے سے متعلقہ مریضوں کے متعلقہ ڈاکٹر چھٹی کرچکے ہوتے ہیں جس سے دیہی علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو سفری تکالیف کے ساتھ وقت اور سرمائے کے ضیاع کاسامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ غریب مریضوں کیلئے آئے روز ہسپتالوں کے چکر لگانا قوت برداشت سے بالاہورہا ہے اور پرائیویٹ سطح پر علاج کرانا بھی ناممکن ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سرکاری سطح پر عوام کو علاج معالجہ کی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور عوامی تکالیف کاازالہ کیاجائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی