پنجاب اسمبلی اجلاس میں ممبران اسمبلی کی طبی سہولیات میں اضافے سمیت چار بل منظور ‘ بارڈر ملٹری آرڈیننس کا ترمیمی بل پیش

پیر 9 اکتوبر 2006 15:17

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی بل 2006ء ‘ممبر ان اسمبلی کی طبی سہولیات میں اضافے‘ترمیمی بل کینال اینڈ ڈرینج بل 2006ء اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا ترمیمی بل 2006ء منظور کر لئے گئے جبکہ بارڈر ملٹری آرڈیننس کا ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا گیا ۔ قبل ازیں اجلاس مقرر وقت سے چالیس منٹ کی تاخیر سے سپیکر محمد افضل ساہی کی صدارت میں شروع ہوا۔

وقفہ سوالات کے دوران مواصلات و تعمیرات کے متعلق سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیر ات ظہیر الدین نے کہا کہ صوبائی محکمہ شاہرات نے ایکسل لوڈ کی چیکنگ کیلئے خوشاب ‘بہاؤلنگر ‘جھنگ‘سرگودھا میں مختلف مقامات پر پلوں پر وے بریج لگائے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنے مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مرحل وار پروگرام پر عمل کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اوور لوڈ کرنے والوں کو جرمانے کئے جاتے ہیں جس میں سے 90فیصد حکومت اور 10فیصد متعلقہ ٹھیکہ دار کو ملتے ہیں ۔ سید احسان اللہ وقاص کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے راوی پر سید والا کے مقام پر پل کی منظوری صدر جنرل پرویز مشرف دے چکے ہیں اور اس سلسلہ میں ڈائریکٹو جاری ہو چکا ہے اور بہت جلد اس پر کام شروع کر دیا جائیگا۔

شیخ تنویر احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ واحدت کالونی ایس اینڈ جی اے ڈی کے زیر اہتمام ہے لہذا مواصلات و تعمیرات اس جگہ کو ٹھیکہ پر دینے کا مجاز نہیں ہے اور مقبوضہ جگہ کی واگزاری کیلئے مذکورہ محکمے کو ہدایات جاری کی گئی تھی جس کے تحت وہ جگہ خالی کروا لی گئی ہے اور اس وقت اس پر کوئی قابض نہیں ہے ۔ پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور ٹریمنل روڈ کی مین انٹرس کو ٹیلی فون ایکسچینج کی وجہ سے چوڑا نہیں کیا جا سکا عمارت منتقلی کیلئے متعلقہ محکمہ سے بات چیت ہوئی ہے اور بہت جلد منتقلی کیلئے جگہ ملنے پر انٹرس کو چوڑا کیا جائیگا۔

محکمہ شاہرات کی مسلسل کوششوں سے تجاوزات کا خاتمہ ہوا ہے اور فیروز پور روڈ سے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی کی انٹرس تک سڑک کے دونوں جانب تجاوزات کو ہٹانے کی ذمہ داری کنٹونمنٹ بورڈ کی ہے ۔ پروین مسعود بھٹی کے ایک اور سوال کے جواب میں ظہیر الدین نے کہا کہ ون یونٹ سٹاف کالونی بہاؤلپور کی معیاد 60سال ہے اور کوارٹروں کی تعداد 461ہے وہاں رہائش پذیر ملازمین سے انکی بنیادی تنخواہ کا پانچ فیصد ماہانہ کرایہ تنخواہ سے کاٹا جاتا ہے مذکورہ کالونی میں 37محکمہ جات کے ملازمین کو کوارٹر الارٹ کئے گئے ہیں جن کی ہر سال باقاعدگی سے مرمت بھی کی جاتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی