غزہ،اسرائیل کی جارحیت…… فضائی حملے میں چارفلسطینی شہید ۔۔۔ صیہونی فوج کی غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری ۔ مکین خوراک اورادویات کی کمی کا شکارہوگئے

غزہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین16نومبر2008 )اسرائیل نے مقبوضہ غزہ میں فضائی حملہ کرکے چارفلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹرنے اتوار کی الصبح غزہ کے شمالی علاقے میں میزائل فائر کئے جس سے چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ کے مختلف علاقوں میں چند روزسے اسرائیل کے فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے،ان حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اورزخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف صیہونی فوج نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی بھی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے مکین کئی ماہ سے خوراک اوردواوں کی کمی کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ عالمی برادری اورفلاحی تنظیموں کے احتجاج اورمطالبوں کے باوجود اسرائیل نے یہ ناکہ بندی ختم نہیں کی۔

Your Thoughts and Comments