شیخ زاید ہسپتال لاہور:100 مریضوں کے جگرکی کامیاب پیوندکاریاں،تقریب کاانعقاد

ہفتہ 24 دسمبر 2016 20:25

شیخ زاید ہسپتال لاہور:100 مریضوں کے جگرکی کامیاب پیوندکاریاں،تقریب کاانعقاد

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24دسمبر2016ء):شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس ، لاہور میں لیور ٹرانسپلانٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 100 مریضوں کے جگر کی کامیاب پیوندکاریاں مکمل ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور ،جناب وسیم رضا جعفری سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب ، جناب عبدالقیوم سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم پاکستان ،جناب ایم۔

ایم۔خان ممبر بورڈ آف گورنرز، ڈاکٹر طارق علی بنگش، ڈاکٹر عامر لطیف ، فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور کا کہنا تھاآج ہم سب کیلئے انتہائی خوشی اور مسرت کا موقع ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سرکاری ہسپتال میں جگر کی 100 کامیاب پیوند کاریاں مکمل ہوئیں اور ہمارے لیے یہ انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ اس کامیابی کا سہرا شیخ زاید ہسپتال، لاہور کے سر ہے۔

(جاری ہے)

اگست 2011 میں شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی کامیاب جگر کی پیوند کاری کی گئی اور اس کے بعد سال 2015تک کل 42 جگر کی پیوند کاریاں کی گئی اور سال 2016 میں 58 جگر کی پیوند کاریاں کی گئی جن میں جگر عطیہ کرنے والوں کی شرح اموات صفر رہی جو کہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی شرح سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اللہ پا ک کی مہربانی اور حکومت پنجاب کے تعاون اور لیور ٹرانسپلانٹ کی ماہر ٹیم کے بغیر ممکن نہ تھا جس کی بدولت آج ہمیں یہ تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔

انہوں نے لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز ، ڈاکٹر طارق علی بنگش، ڈاکٹر عامر لطیف ، اینستھیزیا و دیگرڈیپارٹمنٹس ،ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ٹیم ورک اور انتھک محنت اور کاوشوں کو خوب سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح سے اس پروگرام کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی اور اپنی جانب سے لیور ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی