غیر ملکی طبی ماہرین پاکستان کے دیہی علاقوں میں جا کر کام کریں تو لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا، گورنر سندھ

منگل 2 دسمبر 2008 21:13

کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02دسمبر2008 ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی طبی ماہرین پاکستان کے دیہی علاقوں میں جا کر کام کریں تو وہاں کے غریب لوگوں کو بہت ریلیف ملے گا۔ کیونکہ ایسے علاقوں میں کام کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو آئی بینک سوسائٹی کے وفد سے گورنر ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

جس نے کراچی میں جرمن قونصلر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں شامل جرمنی سے آئے ہوئے ڈاکٹر PUTHEARN اور ان کی اہلیہ ایک ماہ کیلئے پاکستان میں بلا معاوضہ خدمات انجام دیں گے۔ وہ بہنے والی آنکھوں کو کارآمد بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔ آئی بینک سوسائٹی 38 سالوں سے کام کررہی ہے اور 15 ہزار کامیاب آپریشن کرچکی ہے۔ اس میں مزید ڈینٹل پونٹ کھولا گیا ہے اور ہزاروں افراد کو اس سے سہولت حاصل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

سوسائٹی میں 36 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں۔ جس میں تمام شعبوں کی نمائندگی موجود ہے۔ جن میں کیمیکل، کمپیوٹر، سول انجینئرنگ کے علاوہ تمام شعبوں کے لوگ موجود ہیں اور وہ دن رات کوششیں کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نے کراچی کے لوگوں کی میزبانی کے حوالے سے کہا کہ میں نے دنیا کے بہت سے شہروں کا دورہ کیا ہے لیکن کراچی جیسا شہر اور میزبانی مجھے دنیا کے کسی حصے میں دیکھنے کو نہیں ملی۔ گورنر سندھ نے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد میں قاضی ساجد، سیکریٹری جنرل آئی بینک سوسائٹی، ڈاکٹر اختر جمال، جہانزیب فقل، اے مجید بھی بھی شامل تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی