سائنسدان 10 نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے کےلیے بائیونک آئیز لگائیں گے

پیر 2 جنوری 2017 22:47

سائنسدان 10 نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے کےلیے بائیونک  آئیز لگائیں گے

دنیا میں لاکھوں نابینا افراد موجود ہیں۔ نابینا افراد کی بصارت کی بحالی کے لیے سائنسدان مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ریٹینس پگمنٹوسا(Retinitis pigmentosa) سے متاثر 10 افراد کی بینائی بحال کرنے کے لیے بائیونک آئیز(bionic eyes) لگائیں گے۔ اس طرح کی سائنسی ایجادات اس سے پہلے سائنس فکشن فلموںمیں ہی دکھائی دیتی تھی، جو اب حقیقت بننے جا رہی ہے۔

پراجیکٹ Argus® II Retinal Prosthesis Systemمیں ایک کمپیوٹر اور کیمرہ سنسرز استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کیمرہ اور سنسرز عینک میں لگے ہوتے ہیں۔
اس سسٹم کی ویب سائٹ کےمطابق اس سسٹم میں دو الیکٹرونک سیٹ اپ ایک دوسرے سے رابطہ کر کے نابینا افراد کی بینائی بحال کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سسٹم میں عینک پر لگا چھوٹا سا کیمرہ منظر ریکارڈ کرتا ہے اس کے بعد یہ ویڈیو مریض کے پاس موجود چھوٹے کمپیوٹر یونٹ یعنی ویڈیو پراسیسنگ یونٹ کو بھیجی جاتی ہے۔

یہاں ویڈیو کو پراسس کر کے انسٹرکشن میں بدل کر کیبل کے ذریعے واپس عینک تک بھیجی جاتی ہیں۔ اس کے بعد یہ انسٹرکشن وائرلیس کے ذریعے ریٹینا میں لگے اینٹینا کو بھیجی جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سگنلز الیکٹروڈ ایرے کو بھیجےجاتے ہیں، جو بجلی کا ہلکا ارتعاش خارج کرتے ہیں۔ یہ ارتعاش ریٹینا کےخراب فوٹو ریسپٹرز کو بائی پاس کرتے ہوئے ریٹینا کے باقی خلیوں میں تحریک پیدا کرتےہیں۔

یہ خلیے آنکھوں کی عصبی نظام کے ذریعےدماغ کو روشنی کےپیٹرن کے ذریعے منظر کی معلومات بھیجتے ہیں۔
Argus II پروگرام سے پہلے ریٹنس پگمنٹوسا کے مریضوں کے لیے علاج کی کوئی امید نہیں تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں مریضوں کو دوگروپس میں تقسیم کر کے علاج کیا جائے گا۔ 5 مریضوں کا علاج مانچسٹر رائل آئی ہوسپیٹل اور 5 مریضوں کا علاج مورفیلڈ آئی ہوسپیٹل میں کیا جائے گا۔ یہ علاج 2017 میں شروع کیا جائے گا۔ اگر علاج کامیاب ہوگیا تو یہ طریقہ برطانیہ کے 16ہزار مریضوں کے لیےدستیاب ہوگا۔ بعد میں اسے دوسرے ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی