پاکستان میں پہلی بار قر نیہ کی تبدیلی سے اندھے پن کا علاج شروع

جنرل ہسپتال کے پروفیسر عبدالحئی نے ڈی ایس ای کے طریقہ علاج سے پتلی تبدیل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی سری لنکا سے پتلی کی دستیابی سمیت جملہ اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور شعبہ امراض چشم کے معا لجین نے برداشت کئے ہسپتال کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ، پرنسپل غیاث النبی طیب کی طرف سے شاندار کامیابی پر پروفیسر عبدالحئی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

بدھ 18 جنوری 2017 18:49

پاکستان میں پہلی بار قر نیہ کی تبدیلی سے اندھے پن کا علاج شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) شعبہ امراض چشم لاہور جنرل ہسپتال میں قر نیہ کی تبدیلی کے جدید اور منفردآپریشن سے اندھے پن کا علاج شروع کر دیا گیاہے - ابتدائی طور پر پہلے کیس کے جملہ اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین نے برداشت کئے - کلاس پنجم کی طالبہ علشبہ کے کامیاب آپریشن پر بچی کے والدین اور عزیز و اقارب نے سرجری کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر عبدالحئی اور پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث النبی طیب کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں-تفصیلات کے مطابق شعبہ امراض چشم یونٹ نمبر II کے انچارج پروفیسر عبدالحئی نے پتلی کی تبدیلی کا آپریشن جو ڈی ایس ای کے نام سے معروف ہے پاکستان میں پہلی بار کیا - کوٹ عبدالمالک کے رہائشی حبیب کی 12 سالہ بیٹی علشبہ اس آپریشن سے فائدہ اٹھانے اور صحت یابی حاصل کرنے والی پہلی مریضہ ہی- اس آپریشن کے تمام اخراجات بشمول سری لنکا سے پتلی کی دستیابی فی موٹو لیزر سے پتلی کی تیاری اور جنرل ہسپتال میں آپریشن کے لئے اٹھنے والے تمام تر اخراجات ہسپتال انتظامیہ اور شعبہ امراض چشم یونٹII میں تعینات ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت برادشت کئے - اس ضمن میں پروفیسر عبدالحئی نے بتایا کہ یہ ایک جدیدطریقہ آپریشن ہے جس سے پتلی کی بیماریوں کے سبب ہونیوالے اندھے پن کا علاج معالجہ پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا ہے او راللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ اعزاز لاہور جنرل ہسپتال کے حصے میں آیا ہے -آنے والے دنوں میں ہم مزید جدید طریقہ علاج سے مزید لوگوں کی آنکھوں کا نور واپس لانے میں کامیاب ہوں گے - بچی کے کامیاب آپریشن پر اس کے والدین اور عزیز و اقارب نے ہسپتال انتظامیہ اور معا لجین کونہ صرف دعایں دیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ ان کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ان کی بیٹی اندھے پن سے بچ جائے گی - پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ اور امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے شعبہ امراض چشم کی اس اہم کامیابی پر تمام سٹاف بالخصوص پروفیسر عبدالحئی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ آنے والے ماہ و سال میں ادارہ کی نیک نامی میں مزید اضافے کا سبب بنیں گے - انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال ہر شعبے میں ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے اور جدید تحقیق اور ڈاکٹرز کی محنت و دلچسپی کی وجہ سے مریضوں کے لئے ماڈرن طریقہ علاج کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو