خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ میں تولیدی صحت کے حوالے سے ایک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

اتوار 15 مارچ 2009 15:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ ۔2009ء) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام یورپین کمیشن پی پی ایچ آئی اور حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں تولیدی صحت کے حوالے سے ایک پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں حکومت بلوچستان سے محکمہ صحت بہبود آبادی محکمہ تعلیم بین الاقوامی اور مقامی تنظیموں ذرائع ابلاغ سول سوسائٹی و دیگر محکموں کے نمائندوں اور مختلف مکتبہ فکر کے 200سے زائد افراد نے شرکت کی اس تقریب کا بنیادی مقصد صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو پراجیکٹ کے مقاصد سے آگاہ کرنا اور تولیدی صحت کے بارے میں شرکاء کو شعورو آگاہی دینا تھا چیف ایگزیکٹو بی آر ایس پی نادر گل بڑیچ نے شرکاء کو پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ پراجیٹ ابتدائی طور پر ضلع پشین اور مستونگ یورپین کمیشن کے مالی تعاون شے شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ان دو اضلاع میں بچوں اور ماؤں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے ملک کے دیگر صوبوں میں 350خواتین ایک لاکھ بچوں کی پیدائش کے دوران فوت ہوجاتی ہیں جبکہ بلوچستان میں مرنے والی خواتین کی شرح 800ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں کے ہزار بچوں میں 90اموات کے مقابلے میں بلوچستان میں یہ شرح 105ہے انہوں نے اس پراجیکٹ میں بی آر ایس پی کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ یورپین کمیشن کی مالی معاونت سے بی آر ایس پی حکومت بلوچستان اور پی پی ایچ آئی کے ساتھ مل کر زچگی کے حوالے سے پشین اور مستونگ میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنائے گی انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایس پی تولیدی صحت کے حوالے سے پشین اور مستونگ کے دور دراز علاقوں میں شعور وآگاہی پھیلائے گی اور صحت کی سہولیات کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے تقریب کے شرکاء نے جن میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت مولانا غلام سرور ناظم ضلع پشین مولوی کمال الدین سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد بخش لہڑی خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہدہ جعفری پی پی ایچ آئی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کیپٹن ریٹائرڈ اعجاز احمد جعفر پروفیسر ڈاکٹر شہناز بلوچ پروفیسر عرفان احمد بیگ ڈی سی او مستونگ اسفندیار کاکڑ اور دیگر نے بھی خطاب کیا شرکاء نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کی سہولیات پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت بلوچستان میں زچگی کے دوران خواتین کی اموات شرح نسبتا زیادہ ہے ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہائل کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے پروفیسر عرفان احمدبیگ نے اسے امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 30سال قبل بلوچستان میں صحت کے حوالے سے جو سہولیات تھیں وہ آج نہیں حالانکہ ان میں اضافہ ہونا چاہیے تھا تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی صوبائی وزیرلیبر اینڈ مین پاور مولانا محمد سرور موسی خیل نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ صحت کے حوالے سے یہاں مشکلات زیادہ ہیں ہم سب کو مل کر ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری اور غیر سرکاری تنظیمیں مل کر تولیدی صحت اور بنیادی صحت کے حوالے سے کام کو مزید تیز کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو