امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے طریقے غیر انسانی ہیں  ریڈ کراس ،چودہ میں سے نو قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے ، ایچ آئی وی وائرس کا انفیکشن اور بد فعلی جیسے واقعات کا ارتکاب کیا گیا  امریکی اخبار کی رپورٹ

منگل 7 اپریل 2009 22:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2009ء) ریڈکراس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے طریقوں کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ میں سے نو قیدیوں کو بجلی کے جھٹکے دیئے گئے ، ایچ آئی وی وائرس کا انفیکشن اور ان سے بد فعلی جیسے واقعات کا ارتکاب کیا گیاہے ۔ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے حوالے سے جاری کردہ ایک خفیہ رپورٹ میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے طریقوں کو غیر انسانی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ریڈ کراس کی شائع رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے مشتبہ اراکین پر دوران تفتیش مختلف طریقوں سے تشدد کیا گیا جن میں مار پیٹ، کھانے پینے سے محروم رکھنا، سخت ترین درجہ حرات اور پانی سے تشدد جیسے واقعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ نے ایک میڈیکل افسر کا حوالہ دیا جو صرف اس وجہ سے قیدی کا خیال رکھ رہا تھا کہ اس سے معلومات درکار تھیں۔

ریڈ کراس کو 2006کے اوخر میں سی آئی اے کے قید خانوں تک غیر معمو لی رسائی دی گئی جس کی بنیاد پر43صفحات پر مشتمل رپورٹ تیا ر کی گئی۔ اس خفیہ رپورٹ مشتبہ قیدیوں کو سمندر پار نا معلوم قید خانوں میں4سال تک رکھا گیا اور تفتیش کے جدید طریقوں کا استعمال کیا گیا۔ مذکورہ بالا طریقوں کے علاوہ رپورٹ میں مزید کئی پر تشدد طریقوں کا انکشاف کیا گیا ہے جو قیدیوں سے معلومات حاصل کرنے کیلئے استعمال کئے گئے۔

قیدیوں کو بعض اوقات کئی کئی دن ہاتھوں کو سر پر رکھ کر کھڑ ا کر دیا جاتا جس کی وجہ سے انکے پٹھے اکڑ گئے۔ ایک ایسے ہی واقعے میں ایک قیدی کو دو سے تین ماہ تک کھڑا رکھا گیا۔ ان تمام پر تشدد طریقوں کے علاوہ قیدیوں کو مزید تشدد جبکہ انکے اہل خانہ کیخلاف تشدد کے استعمال کی بھی دھمکی دی جاتی۔ رپورٹ کے مطابق14میں سے9قیدیوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بجلی کے جھٹکے دیئے گئے، ایچ آئی وی وائرس کا انفیکشن اور بد فعلی جیسے واقعات کا ارتکاب کیا گیاجسکی وجہ سے انکی حالت موت کے قریب ہو چلی۔

آئی سی آر سی کے ترجمان نے رپورٹ کے مندجات کی تصدیق کرتے ہوئے خفیہ رپورٹ کے نکات افشا ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔دوسری جانب امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تاہم ایجنسی کے ترجمان مارک مینسفیلڈ نے کہا کہ سی آئی اے نے خاصا عرصہ قبل ان طریقوں کا استعمال چھوڑ دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اس ضمن میں فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں تاکہ ایجنسی آرمی فیلڈ مینول سے باہر کسی طریقہ کو استعمال نہ کرسکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی