پاکستان کو جاگیردار اوروڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ہی بچاسکتے ہیں، الطاف حسین

ہفتہ 11 اپریل 2009 18:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل ۔2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور ملک کو جاگیردار اوروڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ہی بچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کوبچانے اور صوبہ پنجاب میں طالبانائزیشن کے خلاف پنجاب کے عوام کو میدان میں آنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب کے اضلاع حافظ آباد، میانوالی، بہاولپور، منڈی بہاوٴالدین اور خوشاب میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ،ہمدرد بزرگوں اورخواتین سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

الطاف حسین نے پنجاب کے تمام اضلاع کے کارکنان کوسوات میں معصوم لڑکی کو کوڑے مارنے کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر یوم مذمت منانے اوراپنے اپنے علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ ایک جانب طالبان ،اسلام کا نام لیکر دہشت گردی کررہے ہیں ، مساجد ، امام بارگاہوں، سرکاری عمارتوں ، مسلح افواج ، ایف سی اورپولیس اہلکاروں پر حملے کررہے ہیں،سرکاری اہلکاروں کو شہید کررہے ہیں اوردوسری جانب برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک میں دہشت گردی کے الزام میں پاکستانی گرفتار کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اوربے روزگاری کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور دنیا بھر میں معاشی بحران کے اثرات بھی پاکستان پر مرتب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں یہ سوال قابل غور ہے کہ ان مذہبی انتہاء پسند طالبان کو اسلحہ باردو کو ن فراہم کررہا ہے اور انہیں کون فنڈنگ کررہا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر خودکش حملے کرکے نمازیوں کو قتل کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اورجو عناصر خودکش حملوں کیلئے مذہبی انتہاء پسندوں کی مدد کررہے ہیں وہ نہ صرف دین اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں بلکہ یہ عناصر ملک توڑنے کی بھی سازش کررہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسند اب پنجاب میں بھی داخل ہوگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی لڑکیوں کے اسکول، کالج جلاکر خواتین کوتعلیم حاصل کرنے اورملازمت کرنے کے حق سے محروم کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام میں خواتین کی عزت واحترام کا درس دیا گیا ہے اور حدیث رسول ہے کہ علم حاصل کرنا ہرمسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اورجوعناصر خواتین کو تعلیم کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس جماعت میں کوئی جاگیردا ر یا وڈیرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا میں پاکستان کے دولت مند افراد کی فہرست شائع ہوئی ہے جس میں ملک کے تمام سیاسی رہنماوٴں کے نام شامل ہیں لیکن الطاف حسین کا نام شامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریبوں کی بلاامتیازوتفریق مدد کرنے والی جماعت ہے اور جب آزادکشمیر اور صوبہ سرحد میں قیامت خیز زلزلہ آیا تو ایم کیوایم واحد جماعت تھی جس نے کئی ماہ تک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی عملی مدد کی ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کو سنگین خطرات لاحق ہیں لیکن ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں ، جاگیردار اور وڈیرے ملک بچانے کے بجائے اپنے اقتدار اور مفادات کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں اوردونوں ہاتھوں سے ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جاگیردار اوروڈیرے نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کے عوام ہی بچاسکتے ہیں اوروقت کاتقاضا ہے کہ پنجاب کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے میدان عمل میں آئیں اور طالبانائزیشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوجائیں۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ ، پنجاب کے عوام میں شعوری بیداری کیلئے جدوجہد کررہی ہے تاکہ پنجاب کے جیالے اور بہادرنوجوان متحد ہوکر ملک توڑنے کی سازش کو ناکام بناسکیں اور ضرورت پڑنے پر پنجاب کی ماں ، بہن اور بیٹیوں کی عزت وآبرو کا تحفظ بھی کرسکیں۔ الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں ایم کیوایم کے تنظیمی کام کو مزیدمضبوط اور منظم بنانے کیلئے جلد تنظیم نو کی جائے گی اور اس سلسلے میں پنجاب کے تمام اضلاع کے ذمہ داران کا مشترکہ کنونشن طلب کیا جائے گا۔

الطاف حسین نے ایم کیوایم حافظ آباد، میانوالی، بہاولپور، منڈی بہاوٴالدین اور خوشاب کے ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ماوٴں ، بہنوں اور بزرگوں سے ملاقات کریں ، انہیں میرا سلام پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ پاکستان کی سلامتی، پنجاب کے عوام کو طالبانائزیشن سے بچانے اور اپنی ماوٴں ، بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کرنے کیلئے ہمیں خودمیدان عمل میں آنا ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی