ڈینگو وائرس سے بچاؤ کیلئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے ۔وزیراعظم شوکت عزیز، صوبائی حکومت کو ڈینگو وائرس سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشہیر کی ہدایت، سندھ میں ڈینگو وائرس کے اب تک ایک ہزار 70 مریض رجسٹرڈ کئے گئے‘ 305 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے‘ 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحتکی گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2006 16:08

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2006) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ ڈینگو وائرس سے بچاؤ کے لئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے‘ وزارت صحت اس مرض سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کرے اور اس کا شکار ہونے والوں کو صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں‘ ڈینگو سے بچاؤ کے لئے عوام میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے اور احتیاطی تدابیر کی تشہیر کی جائے‘ایک ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے تین سو مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے کہ ان میں ڈینگو وائرس پایا جاتا ہے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان وفاقی سیکرٹری صحت انور محمود اور صوبہ سندھ کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشاد شیخ و دیگر حکام نے شرکت کی جس دوران صوبائی سیکرٹری صحت نے شرکاء کو ڈینگو وائرس اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بچاؤ کے لئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے انہوں نے وزارت صحت کوہدایت کی کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کریں اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے۔

قومی ادارہ صحت اور وزارت خوراک اس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر احتیاطی تدابیر کی تشہیر کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کو ہسپتال لایا جاچکا ہے جن میں تین سو کی تشخیص ہوچکی ہے کہ ان میں ڈینگو وائرس پایا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ خصوصی طور پر اپنے گھروں میں جالیاں لگائیں اور اس کے ساتھ گھر میں پانی اور دیگر کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اس طرح غروب آفتاب کے وقت مچھروں سے بچا جائے۔

جبکہ اجلاس کے بعدخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک ڈینگو وائرس کے ایک معرکہ ستر مریض سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 305 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈینگو وائرس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں سے بیس کا تعلق کراچی اور دیگر تین کا حیدر آباد ‘ سکھر اور عمر کوٹ سے تھا انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب صورتحال بہتر ہوچکی ہے اور مشتبہ مریضوں کے تناسب میں کمی آئی ہے اور اب روزانہ تیس سے چالیس مریض روزانہ ہسپتالوں میں لائے جاتے ہیں جب کہ اس سے پہلے ان کا تناسب انتہائی زیادہ تھا صوبائی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ڈینگو وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں میں آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی طرف سے ڈینگو وائرس کی روک تھام اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ وہ ان اقدامات کو مزید تیز کرے اور جامع حکمت عملی طے کرکے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی