لاکھوں متاثرین کورہائش ،خوراک ،ادویات اوردیگربنیادی ضروریات کی فراہمی ایک چیلنج ہے،وزیراعلی سرحد

جمعہ 8 مئی 2009 20:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی ۔2009ء)صوبائی وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہاہے کہ شورش زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنے والے ہزاروں خاندانوں پرمشتمل لاکھوں افراد کورہائش ،خوراک ،ادویات اوردیگربنیادی ضروریات کی فراہمی ایک چیلنج ہے جس سے کامیابی کے ساتھ عہدہ برآہونے کیلئے سیاسی وابستگیوں کوخاطرمیں لائے بغیر اجتماعی کوششیں وقت کاتقاضاہیں کیونکہ یہ وقت سیاست کانہیں خدمت کاہے ۔

تمام سیاسی جماعتوں اورکارکنوں پرلازم ہے کہ وہ ان بے سروسامان اوربے خانماں خاندانوں کی مددمیں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں جو اپناگھرباراورقیمتی اثاثے چھوڑ چھاڑ کرنقل مکانی پرمجبورہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بات اپنے دفترمیں مردان صوابی سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ خودتمام کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

انہوں نے امدادی عمل میں مصروف سرکاری اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں ،رضاکاروں،سیاسی کارکنوں کوہدایت کی کہ متاثرین کی تکالیف کوکم کرنے اورمشکل کی اس گھڑی میں ان کی حوصلہ افزائی کے انتظامات پرنظررکھیں تاکہ کوئی مستحق فرد امداد سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے متاثرین کیلئے ایک ارب روپے مالیت کے پیکج کااعلان کرنے پروزیراعظم پاکستان کاشکریہ اداکیا۔

انہوں نے اس یقین کااظہارکیاکہ اپنے علاقوں کوچھوڑ کرآنے والے لوگوں کی قربانیاں اورمشکلات دیرپاامن کاپیش خیمہ ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ زندہ قومیںآ زمائشوں،تکالیف اوربحرانوں کاسامنا عزم وحمت اورحوصلے سے کرتی ہیں۔پختون قوم بھی اپنی تاریخی روایا ت کو برقراررکھتے ہوئے قومی بقاء کی اس جدوجہدمیں ضرور کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے تمام تروسائل بے گھرہونے والے عوام کیلئے وقف کردے گی ۔

وزیراعلیٰ نے پاکستانی قوم ،بیرون ملک رہائش پذیرہم وطنوں اورامداددینے والے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس نازک وقت میں صوبائی حکومت کی معاونت میں اپنابھرپورکرداراداکریں۔انہوں نے کیمپوں میں مقیم بے سہاراخاندانوں کی مددمیں مصروف لوگوں کی کاوشوں کوقومی ایثار،قربانی اورہمدردی کے جذبوں کاآئینہ دارقراردیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ولی کنڈاؤ،دیرپائین،تیمرگرہ ،ثمرباغ ،شیخ شہزادٹاؤن ،جلالہ مردان اوریارحسین صوابی میں قائم کردہ کیمپوں میں دس ہزارافرادمقیم ہیں جبکہ ساٹھ ہزارسے زائد بے گھرافرادکیمپوں سے باہرمقامی لوگوں اوررشتہ داروں کے ہاں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مختلف اضلاع میں پہلے سے قائم گیارہ کیمپوں میں ایک لاکھ افرادپرمشتمل پندرہ ہزارتک خاندان رہائش پذیرہیں۔صوبائی حکومت اوریواین ایچ سی آرکے تعاون سے آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کاعمل تیزی سے جاری ہے ۔اب تک صوبے کے گیارہ اضلا ع میں کیمپوں سے باہر رہنے والے تقریباً ساڑھے چارلاکھ افراد کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ۔مذکورہ بالاکیمپوں کے علاوہ صوبے کے دیگرحصوں میں مزیدکیمپ بھی لگائے جارہے ہیں جہاں متاثرین کوپینے کے صاف پانی ،ادویات ،خوراک اوردیگرغذائی اجناس فراہم کرنے کے بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی