حکومت بجٹ 2009-10میں بجلی ،اشیا ء خوردو نوش،ادویات اور پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر ے۔عوامی آراء

منگل 9 جون 2009 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جون 2009 ء) حکومت بجٹ 2009-10میں بجلی ،اشیا ء خوردو نوش،ادویات اور پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کر ے،کم از کم تنخواہ کی حد میں اضا فہ اوراس پر پرائیویٹ سیکٹر سے بھی عمل کرایا جا ئے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل این این آئی کی جانب سے کیئے گئے ایک سروے کے مطابق زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمہوری حکومت موجودہ اقتصادی صورتحال میں عام آدمی کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور معاشی مسائل کے حل کیلئے بھرپور مراعات کا اعلان کرے گی۔

سروے میں زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بتایا کہ عالمی اور ملکی معاشی صورتحال کے باعث عام آدمی کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے لوگوں کی معاشی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

(جاری ہے)

کم آمدنی والا طبقہ ان حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ریٹا ئرڈ سر کاری ملازم زبیر نذیزخان نے کہا کہ بجٹ میں بجلی ،اشیائے خورد و نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں، حکومت بجٹ میں کم از کم تنخواہ میں اضافہ کرے اور اس پر عملدر آمد کیلئے پرائیویٹ شعبہ پر بھی زور دیا جا ئے۔

مقامی کمپنی کے جی ایم مظفر حسین نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غر یبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدا مات کر ے۔ اس کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے۔سماجی کارکن توصیف انور نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اس طبقے کی مالی معاونت کیلئے ایک اچھا قدم ہے، امید ہے کہ عوامی حکومت اس کے دائرہ کار میں وسعت لائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کم آمدنی والے لوگوں کو حکومت سے مالی مدد مل سکے۔

ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم وقار بابر نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ تنخواہ میں گزارہ مشکل ہو چکا ہے امید ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ دوست محمد نے بتایا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ محنت کش طبقے کیلئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کرے۔ تعلیمی ماہر وحید احمد نے کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کسی غیر معمولی اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے۔

ایک گھریلو خاتون راحیلہ نے کہا کہ حکومت اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھائے تو گھریلو بجٹ میں استحکام آ سکتاہے۔ ایک شہری ظفر خان نے کہا کہ اگر تیل کی قیمتیں کم کر دی جائیں تو باقی اشیاء کی قیمتیں خود بخود کم ہو ہو سکتی ہیں۔ حکومت کو نئے بجٹ میں اس جانب ضرور توجہ دینی چاہیے۔زیادہ تر شہریوں نے ادویات کی قیمتیں کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیماری کی حالت میں دو دن کی دوا کے اخراجات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ بیماری کی حالت میں روٹی کھانے کیلئے پیسے بھی نہیں بچتے۔ اس جانب حکومت کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی