Open Menu

Aries And Cancer Relation Which Is Never Going To Last

Aries And Cancer Relation Which Is Never Going To Last

وہ وجوہات جن کے باعث برج حمل اور سرطان کے حامل لوگوں کا تعلق دیر پا اور مضبوط ثابت نہیں ہو سکتا

کئی ایسی برجوں کی جوڑیاں موجود ہیں جو محبت اور رومانس سے بھری زندگی میں بے حد کامیاب تصور کی جاتی ہیں، جبکہ کئی جوڑیاں ایسی بھی ہیں جن کا مقدر صرف ناکامی ہے۔ ایسی ہی ایک جوڑی حمل اور سرطان کی بھی ہے۔

کئی ایسی برجوں کی جوڑیاں موجود ہیں جو محبت اور رومانس سے بھری زندگی میں بے حد کامیاب تصور کی جاتی ہیں، جبکہ کئی جوڑیاں ایسی بھی ہیں جن کا مقدر صرف ناکامی ہے۔ ایسی ہی ایک جوڑی حمل اور سرطان کی بھی ہے۔ برج حمل اور سرطان کے حامل افراد کے درمیان کئی شخصیتی اور نظریاتی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

برج حمل کے حامل افراد ہمیشہ بہت صاف گو اور کھری طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ برج حمل کے حامل افراد عمومی طور پر یکدم اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسا اس لیے ہے کیونکہ ان کا دماغ قدرتی طور پر تشکیل ہی ایسے انداز میں دیا گیا ہے کہ یہ ہر وقت متحرک رہتے ہیں۔
برج حمل کے حامل افراد یہ سوچ رکھتے ہیں کہ انہیں دی گئی اس دنیا کی زندگی میں کرنے کیلئے بہت کچھ ہے، تاہم انہیں وقت کی کمی کا سامنا بھی ہے، اسی باعث یہ ہر کام کو جلد سے جلد مکمل کر لینے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

(جاری ہے)



تاہم برج حمل کے حامل افراد کی یہ بے ربط فطرت ہی ان کے اور برج سرطان کے حامل افراد کے درمیان دوری کی وجہ بن جاتی ہے۔
برج سرطان کے حامل افراد حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پیار و محبت کے ساتھ ان کا خیال رکھا جائے ان پر محبت نچھاور کی جائے۔

برج سرطان کے حامل افراد جلد بازی کے عادی اور قائل نہیں ہوتے۔
اور یہی ایک بات ہے جو برج حمل کے حامل افراد کی فطرت میں شامل نہیں۔ برج حمل اور برج سرطان کے حامل افراد کی فطرت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

یکسر مختلف فطرت کے حامل افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے بیشتر باتوں اور معاملات پر سمجھوتا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برج حمل اور برج سرطان کے حامل افراد کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہونا اور پھر طویل عرصے کیلئے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا بے حد مشکل ہے۔

Browse More Articles