Open Menu

Can Taurus And Sagittarius Become Good Life Partner?

Can Taurus And Sagittarius Become Good Life Partner?

کیا برج ثور اور قوس کی جوڑی بہترین جیون ساتھی ثابت ہو سکتی ہے؟

عمومی طور پر برج ثور اور برج قوس کے حامل افراد ایک دوسرے کیلئے بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں، تاہم اس ایک عنصر کے باعث اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ برج ثور اور قوس کی جوڑی میں دوستی کی بنیاد پر کامیاب رومانوی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں، تو آپ غلط ہیں۔

برج ثور اور قوس کا جوڑ کافی مشکل اور نازک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ شروعات میں یہ بظاہر بہت بھلا معلوم ہو گا۔ عمومی طور پر برج ثور اور برج قوس کے حامل افراد ایک دوسرے کیلئے بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں، تاہم اس ایک عنصر کے باعث اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ برج ثور اور قوس کی جوڑی میں دوستی کی بنیاد پر کامیاب رومانوی تعلقات قائم ہو سکتے ہیں، تو آپ غلط ہیں۔

برج ثور اور قوس کی جوڑی چاہے برسوں سے ایک دوسرے کے بہترین دوست ہوں، لیکن جیسے ہی ان دونوں کے درمیان کسی قسم کے رومانوی تعلقات کی گنجائش پیدا ہوتی ہے، معاملات بگڑنے لگتے ہیں۔ برج ثور کے حامل افراد رومانوی تعلقات کے معاملے میں جو استحکام اور سکون چاہتے ہیں، وہ انہیں برج ثور کے حامل افراد سے کبھی حاصل نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

برج قوس کے حامل افراد ہمیشہ بہت ہی آزاد خیال سوچ اور طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ ایسی آزاد روح کی طرح ہوتے ہیں جو کبھی کسی بندھن میں بندھنے کیلئے تیار نہیں ہوتی۔ ایک جانب برج ثور رومانوی تعلقات میں استحکام، سکون اور پابندی چاہتا ہے، تو دوسری جانب برج قوس کسی مخصوص رشتے یا تعلق سے طویل وقت کیلئے بندھے رہنے کا قائل نہیں ہے۔
یہی وجہ ہے کہ برج ثور اور قوس کے حامل افراد کی جوڑی کے بہترین جیون ساتھی ثابت ہونے کے امکانات بہت کم ہو جاتے ہیں۔ بہترین جیون ساتھی ثابت ہونے اور کامیابی ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ یا تو برج ثور کے حامل افراد اپنی توقعات کم کر لیں، یا برج قوس کے حامل افراد ذمہ داری لینا سیکھیں اور اپنے رویے میں سنجیدگی اور مستقل مزاجی پیدا کریں۔

Browse More Articles