Open Menu

Characteristics Of A Virgo Person

Characteristics Of A Virgo Person

برج سنبلہ کے حامل افراد کا خصوصیات

زندگی سے اونچی تو قعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند افراد اس برج سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں

زندگی سے اونچی تو قعات رکھنے والے جذباتی مگر حقیقت پسند افراد اس برج سے تعلق رکھتے ہیں ۔عاجزی اور خدمت کا پیکر پس پردہ رہ کر کام کرنے والے اکثر زندگی میں مثبت انداز سے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں ۔ان سے قریب رہنے والے افراد ہی ان کو اچھی طرح جان سکتے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں ۔

یہ لوگ عموما نیک فطرت ہوتے ہیں ۔لیکن اگر برائی کی جانب مائل ہو جائیں تو پھر اسی شدت سے ہوتے ہیں کہ نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ۔اجنبی لوگوں سے جلد بے تکلف ہو جانے کی صلاحیت ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔آئیڈیل ساتھی کے متلا شی اور منتظر رہتے ہیں ۔
مرد نظم وضبط میں ماہر اور سنبلہ خواتین اچھی بیوی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔رومانیت اس برج کے افراد میں کم ہوتی ہے لیکن اگر کسی کی طرف مائل ہوجاتے ہیں تو اسے حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر ڈالتے ہیں ۔

(جاری ہے)

قدرتی مناظر سے لگاؤ اور سادگی کے دلدادہ ہوتے ہیں ۔

ان کے ہاتھ پاؤں اکثر صاف ستھرے خوب صورت اور آرٹسٹک ہوتے ہیں ۔ان کا موافق پتھر پکھراج ہے جو گہری محبت اور مستقل مزاجی کی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے ۔نیلا ،اور نج اور زنگالی رنگ میں یہ بے حد خوب صورت اور منفرد دکھائی دیتے ہیں ۔
یہ آپ کو اکثر بے حد صاف ستھر ے اور دھلے دھلائے نظر آئیں گے ۔جو ان کی فطرت کا خاصا ہے ۔ان کی ذہانت ان کا سب سے بڑا سر مایہ ہے ۔ان کے بہترین ہم سفر دوست جدی اور ثور ہوتے ہیں جو ان ہی کی طرح دھیما مزاج رکھتے ہیں لیکن ڈور جیتنے کے قائل ہوتے ہیں ۔

Browse More Articles